ہائیکورٹ کے نئے ایڈیشنل ججوں کو کام سے روکنے کیلئے متفرق درخواست

ہائیکورٹ کے نئے ایڈیشنل ججوں کو کام سے روکنے کیلئے متفرق درخواست

لاہور(نامہ نگار خصوصی)لاہورہائیکورٹ میں تعینات ہونے والے 14نئے ایڈیشنل ججوں کو کام سے روکنے کیلئے متفرق درخواست دائر کر دی گئی ۔ درخواست گزار اے کے ڈوگر ایڈووکیٹ کی جانب سے دائر متفرق درخواست میں کہا گیا ہے کہ لاہور ہائیکورٹ کے نئے ججز کی تقرری آئین کے تحت نہیں کی گئی اور یہ تقرری آئین میں دیئے گئے بنیادی حقوق کے منافی ہے۔ عدالت عالیہ کے ججز کی تعیناتی کے لئے بار کی رائے کو لازم قراد دیا جائے جبکہ دس سالہ تجربہ رکھنے والے تمام وکلاء کو بھی ٹیسٹ اور انٹرویو کی بنیاد پر پرکھا جائے۔

مزید : صفحہ آخر