کشمیریوں کی جدوجہدکے نتیجہ میں بھارت جلد ٹکڑوں میں تقسیم ہو گا،حافظ سعید

کشمیریوں کی جدوجہدکے نتیجہ میں بھارت جلد ٹکڑوں میں تقسیم ہو گا،حافظ سعید

لاہور(خبر نگار خصوصی)مذہبی جماعتوں کے قائدین نے جماعۃالدعوۃ کی سیرت النبی ﷺ کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ کشمیریوں کی جدوجہد آزادی کے نتیجہ میں بھارت جلد ٹکڑوں میں تقسیم ہو گا۔ مودی سرکار آبی جارحیت سے باز نہ آئی تو آئندہ پاک بھارت جنگ پانی کے مسئلہ پر ہو گی۔برہان وانی کی شہادت کے بعد بھارت نے کشمیر میں ایک لاکھ فوج مزید بڑھا دی۔تحریک آزادی سے بوکھلا کر کنٹرول لائن پر نہتے شہریوں اور بسوں و ایمبولینسوں کو نشانہ بنایا جارہا ہے۔جماعۃالدعوۃ کنٹرول لائن پر بھارتی فائرنگ سے متاثرہ خاندانوں کی ہر ممکن مدد کرے گی۔ ملک بھر سے امدادی سامان بھجوا رہے ہیں۔سندھ اسمبلی میں پاس کردہ قانون شریعت سے متصادم ہے۔ انڈیا نے افغانستان میں قائم قونصل خانوں کودہشت گردی کے اڈے بنا رکھا ہے۔ اتحادی ملکوں کی طرح بھارت بھی افغانستان میں نہیں ٹھہر سکے گا۔ ان خیالات کا اظہار امیر جماعۃالدعوۃ پاکستان پروفیسر حافظ محمد سعید،جماعت اسلامی کے سیکرٹری جنرل لیاقت بلوچ،ہدیۃ الھادی پاکستان کے سربراہ پیر سید ہارون علی گیلانی،متحدہ جمعیت اہلحدیث کے امیر سید ضیاء اللہ شاہ بخاری،تحریک حرمت رسول ﷺ کے کنوینر مولانا امیر حمزہ،نظریہ پاکستان رابطہ کونسل کے چیئرمین قاری محمد یعقوب شیخ، مولانا سیف اللہ خالد، الشیخ مفتی عبدالطیف ،مولانا نذیر احمد مدنی،مولانا عبدالغنی ثاقب ،سید عبدالوحید شاہ و دیگر نے جامع عمر بن عبدالعزیز احمد پور شرقیہ بہاولپور میں منعقدہ سیرت النبی ﷺ کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

حافظ سعید

مزید : صفحہ آخر