تحریک لبیک یا رسول اللہ ؐ کے زیر اہتمام استقبال ربیع الاول کے سلسلے میں جلوس نکالا گیا

تحریک لبیک یا رسول اللہ ؐ کے زیر اہتمام استقبال ربیع الاول کے سلسلے میں جلوس ...

لاہور(سٹی پورٹر) تحریک لبیک یا رسول اللہ ؐ کے زیر اہتمام داتا دربار گنج بخشؒ تا پنجاب اسمبلی ہال تک استقبال ربیع الاول کے سلسلے میں علامہ خادم حسین رضوی کے زیر قیادت ایک جلوس نکالا گیا جس میں مرکزی قائدین پیشوائے اہلسنت پیر محمد افضل قادری ، صاحبزادہ پیر محمد اعجاز اشرفی، پیر سید ظہیر الحسن شاہ، علامہ فاروق الحسن قادری، پیر سید مختار اشرف رضوی، پیرراشد سیالوی، مولانا غلام عباس فیضی، پیر حکیم آصف نقشبندی، پیر اعجاز نقشبندی، مفتی عابد رضاقادری و دیگر علما و مشائخ و مختلف طبقہ ہائے فکر کے نمائندگان اور ہزاروں کارکنان نے بھرپور شرکت کی۔ قائدین نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ 12 ربیع الاول کو ملک بھر میں سرکاری سطح پر جشن عید میلاد النبیؐ پوری عزت و احتشام کے ساتھ منایا جائے۔ محب وطن سنی علماء پر دہشت گردی کے مقدمات اور فورتھ شیڈول ختم کئے جائیں،اسلام شکن قوانین کا خاتمہ کیا جائے اور سودی معیشت کو فی الفور ختم کیا جائے۔

جلوس،مطالبات

مزید : صفحہ آخر