ڈونلڈ ٹرمپ نے خود کو بزنس سے الگ کرنے کا اصولی فیصلہ کر لیا

ڈونلڈ ٹرمپ نے خود کو بزنس سے الگ کرنے کا اصولی فیصلہ کر لیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

واشنگٹن (اظہر زمان، بیوروچیف) نامزد صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے واضح کیا ہے کہ وہ اپنے کاروبار کو مکمل طور پر ترک کرنے کا ارادہ رکھتے ہیں تاکہ وہ نظام حکومت چلانے پر پوری توجہ دے سکیں۔ انہوں نے آج بدھ کے روز اپنے ٹویٹر پیغام میں بتایا کہ وہ 15 دسمبر کو اس سلسلے میں اپنے بچوں کے ہمراہ نیویارک میں ایک پریس کانفرنس میں اپنے اس پروگرام کی تفصیلات بیان کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ وہ یہ سب امریکہ کو دوبارہ عظیم بنانے کیلئے کریں گے، جو دراصل ان کا انتخابی نعرہ تھا۔ اگرچہ امریکی قانون کے مطابق انہیں اپنا کاروبار جاری رکھنے کی اجازت ہے تاہم مفادات کے ٹکراؤ کے اصول کے تحت اخلاقی طور پر اسے مستحسن نہیں سمجھا جاتا۔ ڈونلڈ ٹرمپ نے بھی اپنے پیغام میں اسی اصول کے مطابق اپنے کاروبار کو مکمل طور پر چھوڑنے کا ارادہ کا اظہار کیا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ اپنے آپ کو کاروبار سے مکمل طور پر نکالنے کیلئے وہ قانونی دستاویزات تیار کرا رہے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ صدارت بزنس آپریشن سے کہیں زیادہ اہم کام ہے۔ نامزد صدر قبل ازیں بھی اس خیال کا اظہار کرچکے ہیں کہ اگر وہ صدر منتخب ہوگئے تو وہ اپنا کاروبار اپنے بالغ بچوں کے حوالے کر دیں گے۔
اصولی فیصلہ

مزید :

صفحہ اول -