ا ذان دینے پر پابندی لگائی تونتائج سنگین ہونگے ،ترک صدرکا اسرائیل کو انتباہ

ا ذان دینے پر پابندی لگائی تونتائج سنگین ہونگے ،ترک صدرکا اسرائیل کو انتباہ

استنبول (آئی این پی) ترک صدر رجب طیب اردگان نے اسرائیلی انتظامیہ کو ا ذان دینے پر پابندی کے منفی نتائج کے بارے میں خبردار کرتے ہوئے کہا ہے کہ اسرائیل نے ا ذان دینے پر پابندی لگائی تو اسکے سنگین نتائج برآمد ہونگے۔ترک میڈیاکے مطابق استنبول میں منعقدہ بین الاپارلیمانی القدس پلیٹ فارم سمپوزیم سے خطاب کرتے ہوئے طیب اردگان نے کہا اسرائیل میں اذان پر پابندی لگانے کی بحث انتہائی خطرناک ہے اس موضوع پر بحث کرنا عقل و منطق کے منافی ہے۔انھوں نے اس طرف توجہ دلائی کہ دین ،عقائد اور آزادی کی پامالی کرنے والے اس بحث و مباحثے سے کسی کو کوئی فائدہ نہیں ہو گا۔ گزشتہ روز اسرائیل کے صدر کیساتھ ٹیلیفون پر بات چیت کے دوران میں نے انھیں اس موضوع کی حساسیت سے آگاہ کیا تھا۔ مجھے یقین ہے کہ اسرائیلی پارلیمینٹ اس بارے میں دانشمندانہ فیصلہ کرئے گی۔ اس قسم کی کوششوں سے نہ صرف فلسطینیوں بلکہ تمام مسلمانوں کو صدمہ پہنچے گا۔ ملک میں نئے بحران پیدا کرنے کے بجائیامن کے قیام کے لیے کوششیں صرف کرنے کی ضرورت ہے۔انھوں نے کہا کہ مسئلہ فلسطین کو 1967 کی سرحدوں کو بنیاد بناتے ہوئے اور آزاد فلسطینی مملکت کوجس کا دارالحکومت مشرقی القدس ہے قائم کر نے سے ہی حل کیا جا سکتا ہے

مزید : صفحہ اول