احتساب ہو تو بلاول کے باپ کی بھی پکڑ ہوگی ، عابد شیر وزیرزبان کو لگام دیں :چانڈیو

احتساب ہو تو بلاول کے باپ کی بھی پکڑ ہوگی ، عابد شیر وزیرزبان کو لگام دیں ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 اسلام آباد/کراچی(اے این این) وزیر مملکت برائے پانی و بجلی عابد شیر نے پیپلز پارٹی کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا ہے کہ ایان علی کس کے پیسے لیکر جارہی تھیں جب احتساب ہوا تو بلاول کے والد کی بھی پکڑ ہوگی،بے نظیر کا نام بھی پاناما پیپرزمیں ہے ان کا بینیفشری کون ہے؟، قوم بلاول سے بھی حساب مانگے گی۔سپریم کورٹ کے باہرمیڈیا سے بات کرتے ہوئے عابد شیرعلی نے کہا کہ جھوٹ بولنے والوں کا قلع قمع کرنے کا وقت آگیا، شیخ رشید جیسے بے پیندہ لوگوں کی سیاست ختم ہونے کاوقت آگیا جب کہ شیخ رشید کا لال حویلی سے سیاسی جنازہ نکلے گا۔ ان کا کہنا تھا کہ بے نظیرشہید کا نام بھی پاناما پیپرزمیں ہے توان کا بینیفشری کون ہے، قوم بلاول سے حساب مانگے گی جب کہ احتساب ہوا توبلاول بھٹوکے والد کی بھی پکڑہوگی۔ بلاول بھٹو کو انکل ٹام کروز قرار دیتے ہوئے کہا ، وہ اپنے والد کو واپس کیوں نہیں لاتے ۔ بلاول بھٹو پر یہ بھی واضح کیا کہ پچھلوں کے معاملات سے وہ دامن چھڑا نہیں سکتے ۔ ادھر وزیر اعلیٰ سندھ کے مشیر برائے اطلاعات مولا بخش چانڈیو نے عابد شیر علی کے بیان پر سخت رد عمل کا اظہار کیا ہے اور کہا ہے کہ نون لیگ کے بدزبان وزیرسیاسی اختلاف کو تصادم کی طرف لے جارہے ہیں ، نواز شریف عابد شیر علی کی زبان کو لگام دیں۔مشیر اطلاعات کا کہنا تھا کہ سیاست میں ادب اور احترام کو ملحوظ خاطر رکھا جائے، ایسی زبان کے بعد کسی مفاہمت اور مصالحت کی گنجائش نہیں رہے گی۔مولابخش چانڈیو نے کہا کہ ایسی زبان اور لہجے کو نہ روکا گیا تو حالات کے ذمے دار وزیراعظم ہوں گے۔

مزید :

صفحہ آخر -