ایمرسن کالج بی ایس پروگرام کے طلبہ کو گریس مارکس دینے کا فیصلہ

ایمرسن کالج بی ایس پروگرام کے طلبہ کو گریس مارکس دینے کا فیصلہ

ملتان(سٹاف رپورٹر)زکریا یونیورسٹی ایمرسن کالج کے طلبہ کو گریس مارکس دینے پر رضامند ہو گئی ،کیس بورڈ آف سٹڈی کو بھجوادیاگیا‘ تفصیل کے مطابق ایمرسن کالج کے بی ایس پروگرام کے طلبہ کے مسائل کیلئے بنائی گئی کمیٹی اس بات پر رضامند ہوگئی ہے کہ ان طلبہ کو گریس مارکس دیدئے جائیں ‘گزشتہ روز ہونے والے اجلاس میں شرکا نے اتفاق رائے کیا کہ طلبہ کو ریلیف دینے کیلئے گریس مارکس دئے جائیں(بقیہ نمبر5صفحہ12پر )

‘اس پر یہ کیس اور اجلاس کی کارروائی بورڈ آف سٹڈی کو بھجوانے کی سفارش کی گئی اور کالج انتظامیہ کو ہدایت کی گئی کہ سلیبس کے مطابق طلبہ کو پڑھایاجائے ۔

گریس مارکس

مزید : ملتان صفحہ آخر