زکریا یونیورسٹی فاصلاتی تعلیم میں داخلے نہ کرنے کیخلاف تعلیمی حلقوں کا احتجاج

زکریا یونیورسٹی فاصلاتی تعلیم میں داخلے نہ کرنے کیخلاف تعلیمی حلقوں کا ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

ملتان ( سٹاف رپورٹر) زکریا یونیورسٹی فاصلاتی تعلیم میں داخلے نہ کرنے کے فیصلے کو تعلیمی حلقوں نے سازش قرار دیا ہے اور کہا ہے کہ پرائیویٹ اداروں کو نوازنے اور انہیں پیسہ کمانے کا موقع دینے کے لئے ایسا کیا جا رہا ہے۔ دوسری طرف فاصلاتی تعلیم کے ڈیلی ویجز ملازمین کو فارغ کرنے کے فیصلے پر بھی ملازمین پریشان ہیں‘ان ملازمین کا کہنا ہے کہ یونیورسٹی افسران من مانے کام کر رہے ہیں اور اپنے بچوں کو ملازمتیں دلوا کر ان کی تنخواہیں بڑھا کر حقداروں کا حق ختم کر رہے ہیں۔ سینڈیکیٹ نے ڈیلی (بقیہ نمبر22صفحہ12پر )
ویجز ملازمین کو مستقل کرنے کا حکم دیا مگر یونیورسٹی انتظامیہ اس کے برعکس کام کر رہی ہے‘انہوں نے مطالبہ کیا ہے کہ ملازمین کو مستقل کیا جائے۔