پی پی ایل اے کے زیر اہتمام مطالبات کے حق میں احتجاجی ریلی

پی پی ایل اے کے زیر اہتمام مطالبات کے حق میں احتجاجی ریلی

ملتان(سٹاف رپورٹر)پی پی ایل اے کے زیر اہتمام کالج اساتذہ نے سول لائنزکالج سے اپنی احتجاجی ریلی کا آغاز کیا جس کی قیادت مرکزی جنرل سیکرٹری شیخ یوسف نے کی ریلی نے چوک کچہری پر دھرنادیا مقررین کا کہنا تھا کہ کالج اساتذہ کے ساتھ امتیازی سلوک برتا جارہاہے ، ان کے مطالبات (بقیہ نمبر10صفحہ12پر )

منظوری نہیں کئے جارہے ہیں جس کی وجہ سے اساتذہ میں بے چینی پائی جاتی ہے ، اس لئے لاہور کا رخ کرنا مجبوری بن گیا ہے 14دسمبر کو لاہور میں بڑا احتجاجی جلسہ کریں گے ۔انہوں نے کہا کہ اساتذہ کو ٹائم سکیل، ون سٹیپ اپ گریڈیشن، ریگولرائزڈ کنٹریکٹ لیکچررز کیلئے سروس پے پروٹیکشن دی جائے پروفیسر الطاف کے قاتلوں کوگرفتار کیاجائے ، اورغیر منصفانہ ریکوری کاخاتمہ اوردیگر تمام مطالبات منظور کئے جائیں ، ورنہ 14دسمبر کوہونے والے جلسے کے بعد دھرنا دینے کا اعلان کردیا جائیگا جس کی ذمیداری حکومت پر ہوگی۔

مزید : ملتان صفحہ آخر