کچی آبادیوں کا ریکارڈ کمپیوٹرائزڈ کرنے اور مکینوں کو مالکانہ حقوق دینے کا حکم

کچی آبادیوں کا ریکارڈ کمپیوٹرائزڈ کرنے اور مکینوں کو مالکانہ حقوق دینے کا ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

رحیم یارخان(بیورونیوز)کچی آبادیوں کاریکارڈ کمپیوٹرائزڈکرنے اورمکینوں کومالکانہ حقوق دینے کا حکم ۔ تفصیل کے مطابق حکومت پنجاب نے رحیم یا رخان سمیت صوبہ بھرکے کچی آبادیوں کے ریکارڈکوفوری طور پرکمپیوٹرائزڈکرکے مکینوں(بقیہ نمبر17صفحہ12پر )
کومالکانہ حقوق دینے کاحکم دیاہے جس میں تین اورپانچ مرلہ کے رہائشیوں کومالکانہ حقوق دئیے جائیں گے پانچ مرلہ کچی آبادیوں میں رہائش پذیرافرادکاڈیٹابھی حاصل کیاجائے گااس سلسلہ میں حکومت نے رحیم یارخان سمیت صوبہ بھرکے اضلاع کے اسسٹنٹ کمشنرزکوہدایت کی ہے کہ وہ کچی آبادیوں کی جگہ کے سرکاری ریٹ کوطہ اوررہائش پذیرافرادکی فہرستیں تیارکرکے فہرستیں بھجوائیں حکومتی احکامات پرعملدرآمدکرتے ہوئے اسسٹنٹ کمشنرز نے تحصیلدارو ں سے رپورٹس طلب کرلی ہیں۔
کچی آبادیوں