جنس تبدیلی کے بعد کلاس فیلو سے پسند کی شادی کرنیوالے نوجوان کے طبی معائنہ کیلئے میڈیکل بورڈ تشکیل دینے کا حکم

جنس تبدیلی کے بعد کلاس فیلو سے پسند کی شادی کرنیوالے نوجوان کے طبی معائنہ ...

ملتان(خبر نگار خصوصی)ہائیکورٹ ملتان بینچ نے ایم ایس نشتر ہسپتال کو جنس تبدیل ہونے کے بعد کلاس فیلوسے پسند کی شادی کرنے والے نوجوا ن کا 5 دسمبر کو طبی معائنہ کرانے کے لئے (بقیہ نمبر14صفحہ12پر )

میڈیکل بورڈ تشکیل دینے کا حکم دیاہے۔فاضل عدالت نے مقدمہ کی سماعت بھی 8 دسمبر تک ملتوی کرنے کی ہدایت کی ہے۔ فاضل عدالت میں تونسہ شریف کی رہائشی عائشہ سجاد نے درخواست دائر کی تھی کہ اس کی کلاس فیلو نازیہ احمد حسن کی جنس تبدیل ہونے کے بعد نام منیل احمد رکھ لیا اوردونوں نے اپنی پسند وآزاد مرضی سے شادی کرلی تو درخواست گذارکے والدین نے غلط حقائق پر اس کے اغواء کا جھوٹا مقدمہ شوہر کے خلاف درج کرادیاہے اس لئے مذکورہ مقدمہ خارج کرنے کا حکم دیاجائے۔درخواست کی سماعت پر درخواست گذارخاتون کی ساس عدالت پیش ہوئیں اوربیان دیاکہ جنس کی تبدیلی کابیان سراسر غلط ہے اوراس کی بیٹی ابھی نازیہ احمد حسن ہے اور اس کی جنس تبدیل نہیں ہوئی ہے۔

مزید : ملتان صفحہ آخر