بہترین کارکردگی پرہیلتھ افسران و ملازمین کو انعامات دینے کا فیصلہ

بہترین کارکردگی پرہیلتھ افسران و ملازمین کو انعامات دینے کا فیصلہ

ملتان(وقائع نگار)وزیراعلیٰ پنجاب کی ہدایت پر ملتان سمیت صوبہ بھر میں بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے ای ڈی اوز ڈائریکٹرہیلتھ سروسز،ڈاکٹرز سمیت دیگر ملازمین کو نقد انعامات اور تعریفی سرٹیفکیٹ دینے کا فیصلہ کرلیا،فہرستیں تیار کرکے اس حوالے سے ممیٹنگ منعقد کی جائے گی۔اس ضمن میں کمشنر آفس ملتان میں ایک اجلاس منعقد ہوا جس میں ملتان ڈویژن خانیوال،وہاڑی،ملتان اور لودھراں (بقیہ نمبر12صفحہ12پر )

کے ای ڈی اوز، ڈائریکٹر ہیلتھ سروسز ملتان اور لودھراں کے ای ڈی اوز ، ڈائریکٹر ہیلتھ سروسز ملتان ڈویژن ڈاکٹر فہیم جاوید ایم پی اے،ایم این اے اور صحافت کے شعبوں سے تعلق رکھنے والے افراد نے شرکت کی۔اجلاس میں بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والوں کے ناموں کی لسٹ پیش کی گئی۔ناموں کی منظوری کے بعد نقدانعامات اور تعریفی سرٹیفکیٹ کا سلسلہ شروع کردیا جائے گا۔

ہیلتھ افسران

مزید : ملتان صفحہ آخر