ہائیکورٹ و ڈسٹرکٹ بار کا علیحدہ صوبہ تحریک کے سلسلے میں کل مکمل ہڑتال کا اعلان

ہائیکورٹ و ڈسٹرکٹ بار کا علیحدہ صوبہ تحریک کے سلسلے میں کل مکمل ہڑتال کا ...

ملتان(خبر نگار خصوصی)ہائیکورٹ و ڈسٹرکٹ بارایسوسی ایشن ملتان نے علیحدہ صوبہ تحریک کے سلسلے میں کل2 دسمبر بروزجمعہ کو(بقیہ نمبر29صفحہ12پر )

جنوبی پنجاب کی تمام بارایسوسی ایشنزمیں مکمل ہڑتال کرنے کا اعلان کیا ہے۔ اس ضمن میں ہائیکورٹ بار کے جنرل سیکرٹری چوہدری عمر حیات کی جانب سے جاری نوٹس کے مطابق جنرل باڈی اجلاس میں تحریک کو جاری رکھنے کیلئے ہر جمعرات کو عدالتی بائیکاٹ کرنیکا اعلان کیا گیا تھا اس ضمن میں ہائیکورٹ وڈسٹرکٹ بارایسوسی ایشنز کی جانب سے مکمل ہڑتال کی جائے گی اوروکلاء ارجنٹ مقدمات میں بھی پیش نہیں ہوں گے اس لئے یکم دسمبر کو ہائیکورٹ میں وکلاء ارجنٹ مقدمات بھی دائر نہ کریں ۔

مکمل ہڑتال

مزید : ملتان صفحہ آخر