پیپلزپارٹی کے 49 ویں یوم تاسیس پر تقریبات ‘ ملکی سلامتی کیلئے دعائیں
ملتان ‘ کوٹ ادو ‘ رحیم یار خان ( سٹی رپورٹر ‘ نمائندگان ) ملک کے دیگر حصوں کی طرح ملتان سمیت جنوبی پنجاب میں پیپلز پارٹی کا 49 واں یوم تاسیس منایا گیا ‘ تقریبات کا انعقاد ‘ کیک بھی کاٹے گئے ۔ تفصیل کے مطابق ملک کے دیگر شہر وں کی طرح ملتان میں بھی جیالے کارکنوں نے الگ الگ تقاریب منعقد کیں جبکہ پی ایل ایف کے دوگروپوں کے رہنماؤں شیخ غیاث الحق اور نشید عارف گوندل کے (بقیہ نمبر30صفحہ12پر )
زیراہتمام ڈسٹرکٹ بار میں الگ الگ تقریب منعقد کی گئیں اور کیک کاٹے گئے اور پارٹی قائدین کی عمر درازی اور ملک وقوم کی سلامتی کے لئے خصوصی طور پر دعائیں کی گئیں اس ضمن میں پاکستان پیپلز پارٹی 49سال بعد ایک قیادت کے زیر سایہ متحد و متفق کھڑی ہے جبکہ دوسری طرف ایک پارٹی سے ہی دس پارٹیاں بن چکی ہیں دوسری پارٹیوں میں مفادات اور لوٹ مار کی جنگ ہے جبکہ پاکستان پیپلز پارٹی میں صرف اور صرف پاکستان اور اس کے غریب عوام کی خدمت کا جذبہ موجود ہے۔ان خیالات اظہار پی ایل ایف جنوبی پنجاب کے رہنما نشید عارف گوندل ایڈووکیٹ نے ڈسٹرکٹ بار ہال میں پاکستان پیپلز پارٹی کے 49ویں یوم تاسیس کے موقع پر کیک کاٹنے کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا تقریب میں خواجہ نور مصطفےٰ،رانا جاوید اختر،زوار قریشی، خالد وینس،بابر سوئیکارنو ، اقبال مہدی ،اقبال سدھانہ،آصف کریم،رانا اسرار عابد، عرفان سندھو،احد گوندل،ستارہ ریاض، ظفر اقبال،میاں عدنان، اورنگ زیب،ابوبکر عابد،عروسہ راؤ اور دیگر وکلاء نے شرکت کی۔دریں اثناء پاکستان پیپلز پارٹی کے 49ویں یوم تاسیس کے موقع پر پیپلز لائرز فورم کے رہنماؤں ملک طارق سعید ،بابونفیس احمد انصاری ،طارق خان ،عمران انصاری ،ندیم پاشا ،خواجہ منور صدیقی ،یونس چوہان،اصغر علی لودھی، عاصم پرویز کی جانب سے کیک کاٹاگیا۔اس موقع پرمذکورہ رہنماؤں نے کہا کہ ذولفقار علی بھٹو شہید نے 1967میں پارٹی کو قائم کر کے عوام کے حقوق کی بازیابی کے لیے بنیادی تاسیسی دستاویزی پروگرام کے ذریعے جس جدو جہد کا آغازکیا اس جدو جہد کو پایہ تکمیل تک پہنچائیں گے۔ کوٹ ادو سے تحصیل رپورٹر کے مطابق پیپلزپارٹی کے 49ویں یوم تاسیس کی تقریب خواتین ونگ کی تحصیل صدر مسز شازیہ سنبل کے زیر اہتمام منعقد ہوئی جس میں خواتین کی بڑی تعداد نے شرکت کی،اس موقع پر پیپلزپارٹی کے سینئر رہنما عطاء اللہ ذیتی اور مسز شازیہ سنبل نے تاسیسی موقع پر سالگرہ کا کیک کاٹا اور خطاب کرتے ہوئے کہاکہ آنے والا دور پاکستان پیپلزپارٹی کا ہے پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری کی قیادت میں آئندہ الیکشن میں بھاری اکثریت سے کامیاب ہوگی۔ رحیم یار خان سے ڈسٹرکٹ رپورٹر کے مطابق پاکستان پیپلزپارٹی کے یوم تاسیس کے موقع پر سٹی تنظیم کے زیر اہتمام سٹی سیکرٹریٹ میں کیک کاٹنے کی تقریب منعقد کی گئی۔ اس موقع پر پاکستان پیپلزپارٹی کے کارکنوں سے خطاب کرتے ہوئے سٹی صدر محمداکرم بھٹی، جنرل سیکرٹری رئیس نیاز احمد چاچڑ نے کہا کہ پاکستان پیپلزپارٹی نے ہر دور حکومت میں جمہوریت کی بقاء کے لئے ناقابل فراموش قربانیاں دی ہیں، پی پی پی کا ہر کارکن بھٹو ہے ، پاکستان پیپلزپارٹی نے ملک میں جمہوریت کے استحکام کی خاطر جانوں کے نذرانے پیش کئے جس کی مثال ماضی اور دنیا میں کہیں نہیں ملتی۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری ملک و قوم کے لئے امید کی کرن ہیں، ملک کو تعلیم یافتہ اور نوجوان قیادت کی ضرورت ہے ، بلاول بھٹو زرداری اپنے ناناشہید ذوالفقار علی بھٹو اور والدہ شہید بے نظیر بھٹو کے ویژن کی تکمیل اور ملک کے مظلوم ، پسے ہوئے ، محکوم طبقے کی آواز بن چکے ہیں۔ تقریب میں مخدوم اسد ہاشمی، خوشی محمد رحمانی، برکت علی باجوہ، رانا ولی محمد، میاں فیصل، رانا فہد،اکرام بھٹی اور دیگر پارٹی کارکنان کی کثیر تعدا دموجود تھی۔ تقریب کے اختتام پر پارٹی کے یوم تاسیس کا کیک کاٹا گیا اور ملکی سلامتی و استحکام کے لئے اجتماعی دعا کی گئی۔
یوم تاسیس