تجاوزات کاخاتمہ،چاروں ٹاؤنز پر مشتمل2سپیشل سکواڈ تشکیل

تجاوزات کاخاتمہ،چاروں ٹاؤنز پر مشتمل2سپیشل سکواڈ تشکیل

ملتان (خبر نگار)ڈی سی او ملتان نے شہر بھر میں تجاوزات کے خاتمے کیلئے چاروں ٹاونز پر مشتمل 2سپیشل سکواڈ تشکیل دے کر چوک گھنٹہ گھر اور نشتر روڈ پر کیمپ آفس قائم کرنے احکامات جاری کردیئے ہیں چاروں ٹاونز ان کیمپ آفس میں اپنی دسیتابی کو یقینی بنائیں گے اور شہر میں تجاوزات کے خلاف کسی بھی وقت کاروائی کیلئے دونوں سکواڈ فوری حرکت میں آئیں گے۔بتایا گیا ہے کہ ڈی سی او ملتان نادر چٹھہ (بقیہ نمبر34صفحہ12پر )

نے شہر بھر میں تجاوزات کے خاتمے کیلئے سخت اقدامات کرنے کافیصلہ کیا ہے انہوں نے اسٹنٹ کمشنر سٹی خالد محمود گیلانی کی سربراہی میں چاروں ٹاؤنز پر مشتمل 2سپیشل سکواڈ تشکیل دے دیئے ہیں سکواڈ ون میں شاہ رکن عالم ٹاون اور موسی پاک ٹاون شامل ہوں گے اور اس سکواڈ کو گھنٹہ گھر چوک پر کیمپ آف قائم کرنے کا حکم دیا ہے جہاں دونوں ٹاونز کی ٹیمیں اور ٹرک ہر وقت موجود ہوں گے اس طرح سکواڈ ٹو جس میں شیر شاہ اور بوسن ٹاؤن شامل ہیں نشتر روڈ پر کیمپ آفس میں موجود ہوں گے اور شہر بھر میں کسی بھی جگہ تجاوزات کے خلاف آپریشن کیلئے فوری حرکت میں آئیں گے ۔ دریں اثناء چاروں ٹاؤنز نے میٹرو روٹ سمیت مختلف علاقوں میں تجاوزات کیخلاف آپریشن کرکے سامان قبضے میں لے لیا شاہ رکن عالم ٹاؤن اور موسی پاک ٹاون نے چونگی نمبر 9سے چوک کمہاراں والا تک میٹرو روٹ دولت گیٹ پر تجاوزات کے خلاف آپریشن کے دوران 2ٹرک سامان قبضے میں لے لیا ہے جبکہ شیر شاہ ٹاؤن اور بوسن ٹاؤن نے بھی چونگی نمبر 9سے یونیورسٹی تک تجاوزات کے خلاف کاروائی کے دوران بڑی مقدار میں سامان قبضے میں لے لیا ہے۔

تجاوزات سکواڈ

مزید : ملتان صفحہ آخر