خدمت اور فلاحی کام ترجیح،وزارت عوام کی امانت ہے ، احمدیار ہنجرا

خدمت اور فلاحی کام ترجیح،وزارت عوام کی امانت ہے ، احمدیار ہنجرا

کوٹ ادو (تحصیل رپورٹر) صوبائی وزیر جیل خانہ جات ملک احمد یار ہنجرا نے کہا ہے کہ وہ میرٹ کو ہر معاملے میں مد نظر رکھیں گے ۔ عوامی خدمت اور فلاحی کام انکی پہلے کی طرح ترجیح ہے۔ لوگوں کو وزارت سے جس قدر ممکن ہوگا فائدہ پہچانے کی کوشش کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ ہنجرا خاندان(بقیہ نمبر32صفحہ7پر )

اپنی عوامی خدمت کی پالیسی کو بر قرار رکھے گا۔ اور لوگوں کو ان سے جو توقعات ہیں انہیں پورا کریں گے۔ میر ی وزارت عوام کی امانت ہے ۔ عوام کیلئے ہی یہ وزارت لی ہے اور لوگوں کو زیادہ زیادہ سے آسانیاں پہنچانے کی کوشش کریں گے۔ میں بطور وزیر حلقے کی عوام کیلئے زیادہ زیادہ سے ترقیاتی فنڈز حاصل کرنے کی کوشش کروں گا ۔ اور تحصیل کوٹ ادو کی چھوٹی بڑی سکیموں کی منظوری حاصل کرنے کی کوشش کی جائے گی۔ حلقہ کی عوام کیلئے میں اب بھی انکا MPA ہوں ۔ اور وہ جب چاہیں با آسانی مجھ سے مل سکتے ہیں۔ وزیر بننے کے بعد مجھ میں کوئی عوام سے دوری کی تبدیلی نہیں ہوگی ۔ عوام کے درمیان رہوں گا ۔ اور ہنجرا خاندان کی روایات کے مطابق لو گوں کے کام کرتا رہوں گا۔ انہوں نے بتایا کہ وہ اگلے ہفتے کوٹ ادو آئیں گے۔

مزید : ملتان صفحہ آخر