گیس بندش ،گھریلو خواتین کی مشکلات میں اضافہ ، ملازم ، طلبہ سراپا احتجاج

گیس بندش ،گھریلو خواتین کی مشکلات میں اضافہ ، ملازم ، طلبہ سراپا احتجاج

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

وہاڑی(بیورور رپورٹ+نمائندہ خصوصی) سردی کے موسم میں اضافہ کے ساتھ ہی گیس کی لوڈشیڈنگ میں بے تحاشا اضافہ ، گھریلو خواتین کی مشکلات میں دن بدن اضافہ ہونے لگا ،طلبہ وطالبات تاجر و ملازمین صبح سویرے بغیر نا شتہ کیے اپنے اپنے کا موں پر جا نے لگے جس پر عوامی وسماجی اور شہری حلقوں انوار احمد ، محمدعارف ، عبدالغفور، رانا محمد بوٹا ، سرور علی ، جما عت علی ، محمد ریحان ، اشفاق احمد ، مدثر علی ، حسنین احمد ، بشریٰ بی بی ، عظمت بی بی ، اللہ رکھی ، کنیزاں بی بی ، زلیخا بی بی ، شمیم بی بی، آسیہ رانی ، جمیلہ بی بی اور ارشاد بی بی(بقیہ نمبر24صفحہ7پر )

ودیگر نے احتجاج کر تے ہوئے کہا کہ جیسے اب سردی کے موسم میں اضافہ ہو رہا ہے محکمہ سوئی گیس والوں نے صارفین کا جینا حرام کررکھا ہے اور گیس کولوڈشیڈنگ میں اضافہ کردیا ہے متعدد بار انتظامیہ کی توجہ مبذول کرائی ہے مگراُن کے کانوں پر جوں تک نہیں رینگتی انہوں نے وزیر اعظم پا کستان ، وفاقی وزیر سمیت متعلقہ اعلیٰ حکام سے مطالبہ کیا ہے کہ گیس کی لوڈشیڈنگ کا سلسلہ ختم کیا جا ئے۔