شہید ڈی ایس پی کے قاتلوں کو کیفر کردار تک پہنچایا جائے گا،گورنر سندھ
کراچی (اسٹاف رپورٹر)گورنر سندھ نے فائرنگ واقعہ میں شہید ڈی ایس پی ٹریفک فیض علی شگری کی رہائش گاہ پہنچ کر گورنر سندھ جسٹس(ر) سعید الزماں صدیقی کی جانب سے فیض علی شگری کی اہلیہ کو تعزیتی پیغام پہنچایا اور فاتحہ خوانی کی۔ گورنر سندھ نے اپنے تعزیتی پیغام میں کہا کہ فیض علی شگری کی شہادت اہل خانہ کے لئے ایک عظیم صدمہ ہے اللہ تعالیٰ ان کے درجات بلند فرمائیں اور لواحقین کو صبر جمیل عطا کرے۔انہوں نے کہا کہ فیض علی شگری کی قربانی کو رائیگاں نہیں جانے دیا جائے گا اور ان کے قاتلوں کو ہر صورت میں کیفر کردار تک پہنچایا جائے گا۔