کراچی ،پیپلزپارٹی کے 49 ویں یوم تاسیس پر تقریب کا اہتمام

کراچی ،پیپلزپارٹی کے 49 ویں یوم تاسیس پر تقریب کا اہتمام

کراچی (اسٹاف رپورٹر) پیپلزپارٹی کے 49 ویں یوم تاسیس پرپیپلزسیکریٹریٹ کراچی میں تقریب کا اہتمام کیا گیا۔ تقریب میں خواتین کارکنان نے بھنگڑے ڈالے اوربلاول بھٹو کووزیراعظم بنانے کے نعرے لگائے۔ پیپلزسیکریٹریٹ کراچی میں یوم تاسیس کی تقریب کا اہتمام پیپلزپارٹی منارٹی ونگ کے تحت کیا گیا جس میں خواتین کارکنان کی بڑی تعداد نے بھی شرکت کی۔ اس موقع پرخواتین کارکنان نے یوم تاسیس کی خوشی میں بھنگڑے ڈالے اوربلاول بھٹ کوملک کا آئندہ وزیراعظم بنوانے کے عزم کا اظہارکیا،تقریب کے اختتام پرپیپلزپارٹی منارٹی ونگ کے تحت یوم تاسیس کا کیک کاٹا گیا ۔

مزید : کراچی صفحہ اول

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...