الیکشن کمیشن ارکان پارلیمنٹ کے اثاثوں کی چھان بین آج سے شروع کر یگا

الیکشن کمیشن ارکان پارلیمنٹ کے اثاثوں کی چھان بین آج سے شروع کر یگا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


اسلام آباد(اے این این ) الیکشن کمیشن ارکان پارلیمنٹ کے اثاثوں کی چھان بین ( آج)جمعرات سے شروع کر ے گا ۔میڈیارپورٹ کے مطابق ای سی پی کا پولیٹیکل فنانس ونگ ایڈیشنل سیکرٹری فدا محمد کی سربراہی میں جانچ پڑتال کا عمل شروع کرے گا پہلے ای سی پی نے منصوبہ بندی کی تھی کہ چھان بین کا عمل پارلیمنٹ کے سربراہان سے شروع کیا جائے گا تاہم بعدازاں یہ فیصلہ کیا گیا ہے کہ جانچ پڑتال کا عمل کہیں سے بھی شروع ہوسکتا ہے۔ واضح رہے کہ گزشتہ مہینے چیف الیکشن کمشنر ریٹائرڈ جسٹس سردار محمد رضا کی سربراہی میں کام کرنے والے الیکشن کمیشن نے سیکریٹریٹ کو ہدایات جاری کی تھیں کہ وہ ارکان پارلیمنٹ کے اثاثوں کی جانچ پڑتال کے حوالے سے کام شروع کرنے کے طریقہ کار وضع کرے جس میں ضابطہ کار اور ٹائم لائن کو بھی شامل کیا جائے جبکہ اسے منظوری کے لیے کمیشن کے سامنے پیش کیا جائے۔ ای سی پی کے عہدے دار کے مطابق یہ بات مشاہدے میں آئی تھی کہ ارکان پارلیمنٹ اپنے اثاثوں کی تفصیلات تو جمع کراتے ہیں تاہم ان کی تصدیق نہیں ہوتی لہذا اب الیکشن کمیشن نے ان تفصیلات کی اسکروٹنی کا فیصلہ کیا ہے ۔