شدید برف باری کے باعث پاک چین سرحد 4 ماہ کیلئے بند

شدید برف باری کے باعث پاک چین سرحد 4 ماہ کیلئے بند

گلگت(اے این این)پاک چین سرحد 4 ماہ کیلئے بند کردی گئی۔ہمسایہ دوست ممالک کے درمیان بارڈر یکم اپریل کو دوبارہ تجارتی اور سیاحتی مقاصد کیلئے کھول دیا جائے گا۔ پاکستان اور چین کے درمیانہونے والے بارڈر پروٹوکول ایگریمنٹ کے مطابق سمندر کی سطح سے سولہ ہزار فٹ بلند حنجراب بارڈرشدید سردی اور برف باری کی وجہ سے ہرسال چارماہ کیلئے بند کردیاجاتا ہے۔ سرحد بند ہونے سے ہر قسم کی پرائیویٹ تجارتی اور سیاحتی سرگرمیاں ختم ہو جاتی ہیں۔ ذرائع کے مطابق پاکستانی تاجروں کے آخری قافلے واپس سوست پہنچ گئے ہیں جبکہ سوست میں موجود چینی باشندے بھی چین واپس چلے گئے ہیں ۔ باخبر ذرائع نے بتایا کہ سرحدی بندش کے باوجود ضروری سرکاری ڈاک کات بادلہ جاری رہے گا جبکہ پاکستان کی تقدیر بدلنے والے سی پیک منصوبے کیلئے سامان لے کر آنے والے کنٹینروں کے قافلوں کو پا کستان میں داخلے کی خصوصی اجازت حاصل ہوگی۔ سی پیک منصوبے کے تحت خنجراب بارڈر کو سارا سال کھلا رکھنے کیلئے دونوں ملک خصوصی اقدامات کررہے ہیں جوکہ آئندہ چند سال بعد مکمل ہوگا۔

مزید : کراچی صفحہ اول

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...