پارلیمنٹ میں واپسی کا فیصلہ پاناما کیس کے بعد کریں گے،شاہ محمود

پارلیمنٹ میں واپسی کا فیصلہ پاناما کیس کے بعد کریں گے،شاہ محمود

اسلام آباد(آن لائن)تحریک انصاف کے رہنما شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ پارلیمنٹ میں واپسی کا فیصلہ پاناما لیکس کیس کے بعد کریں گے ۔سپریم کورٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ بابر اعوان سے کافی حد تک مطمئن ہوں ۔ بلاول کو حکومت کے خلاف کوشش کرنے کا حق ہے ۔ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہاکہ پانامہ لیکس کیس کے فیصلے کے بعد تحریک انصاف پارلیمنٹ میں واپسی کا فیصلہ مشاورت کے ساتھ کرے گی ۔فی الحال پارلیمنٹ میں آنے کا کوئی ارادہ نہیں ہے ۔

مزید : کراچی صفحہ اول

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...