پی ٹی آئی میں گروپ بندی نہیں ،سب متحد ہیں،صرف عمران خان کو وزیراعظم بنائیں گے اورکوئی قبول نہیں،نعیم الحق

پی ٹی آئی میں گروپ بندی نہیں ،سب متحد ہیں،صرف عمران خان کو وزیراعظم بنائیں ...

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)ترجمان پی ٹی آئی نعیم الحق نے کہا ہے کہ صرف عمران خان کو وزیراعظم بنائیں گے اورکوئی قبول نہیں،پی ٹی آئی میں گروپ بازی نہیں ،سب متحد ہیں۔ترجمان پی ٹی آئی نعیم الحق نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ حکومت نے قومی اسمبلی میں بحث کے بغیر بل منظور کرایا ،زیر اعظم نواز شریف 7ماہ سے جھوٹ پر پردہ ڈالنے کی کوشش کررہے ہیں،ٹی اوآرز کا ڈرامہ رچایا گیا،وزراء4 نوازشریف کو بچانے کی کوشش کررہے ہیں،عدالت میں آج کوئی گنجائش نہیں تھی کہ نواز شریف بچ جائیں،سپریم کورٹ کا جو فیصلہ آئے گا تسلیم کریں گے۔انہوں نے کہا ہے کہ عدالتی فیصلے پر کسی کو اختیارات سے تجاوز کرنے کی ہمت نہیں ہوگی،ن لیگ دھاندلی کی اکثریت کو اپنے اقاصد کیلئے استعمال کرتی ہے،یہ لوگ صرف حکمرانوں کا قانون نافذ کرنا چاہتے ہیں۔انہوں نے کہا ہے کہ نوازشریف نے آئین اور حلف کی خلاف ورزی کی ہے،وزیر اعظم اب عدالت سے نہیں بچ پائیں گے۔

مزید : کراچی صفحہ اول