سیکر ٹری لوکل گورنمنٹ کو آسامایاں پر کرنے کیلئے کیس پبلک سروس کمیشن بھیجنے کی ہدایت

سیکر ٹری لوکل گورنمنٹ کو آسامایاں پر کرنے کیلئے کیس پبلک سروس کمیشن بھیجنے ...

پشاور( سٹاف رپورٹر)خیبر پختونخوا کے سینئر وزیر بلدیات عنایت اﷲ نے سیکرٹری لوکل گورنمنٹ اور سیکرٹری لوکل کونسل بورڈ کو ہدایت کی ہے کہ ایڈمنسٹریٹیو ،انجنےئرنگ اور اکاؤنٹس کیڈر کی گریڈ 17اور گریڈ 11آسامیوں کو پر کرنے کیلئے فوری طور پر کیس بنا کر پبلک سروس کمیشن کو بھیج دیں مزید برآں سینئر وزیر نے ٹی ایم او تخت بھائی کو بھی ہدایت کی ہے کہ وہ ٹی ایم اے کا ترقیاتی بجٹ 2015-16اور 2016-17تیار کرکے صوبائی حکومت کو فوری طور پر منظوری کیلئے بھیج دیں تاکہ عوام کے وسیع تر مفاد میں ترقیاتی منصوبوں کا بروقت اجراء کیا جاسکے۔یہ ہدایات انہوں نے بدھ کے روز ترقیاتی بجٹ تحصیل تخت بھائی کے حوالے سے منعقدہ اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے دیں۔اس موقع پر سیکرٹری لوکل کونسل بورڈ حضرحیات ،ٹی ایم او تخت بھائی جہانگیر خان اور تحصیل کونسلرز تخت بھائی نے شرکت کی۔اجلاس میں محکمہ بلدیات کی ریکروٹمنٹ پالیسی، بلدیات نظام کی کامیابی و ترقی کے علاوہ تحصیل تخت بھائی بجٹ کے حوالے سے غور و خوض ہوا اور اس سلسلے میں کئی اہم تجاویز بھی پیش کی گئیں۔عنایت اﷲ نے بلدیاتی نمائندوں کو ہدایت کی کہ وہ عوامی مسائل حل کرنے میں اپنا مثبت کردار اداکریں اور فنڈز کے استعمال کو بلاامتیاز اور مساوی طریقے سے ہر قیمت یقینی بنائیں تاکہ کسی بھی یونین کونسل کے ساتھ زیادتی نہ ہو اور برابری کی بنیادپر عوام کے اجتماعی نوعیت کے مسائل بروقت حل ہوں۔سینئر وزیر نے متعلقہ حکام کو ہدایت کی کہ وہ سٹی تخت بھائی کی صفائی و ستھرائی ، خوبصورتی اور لوگوں کو پینے کے صاف پانی کی فراہمی بھی یقینی بنائیں۔

مزید : کراچی صفحہ اول