حکومت گلی کوچوں کی تعمیر کے بجائے انسانی جانوں کے بچاؤں کیلئے اقدامات اٹھا رہی ہے :شہرام ترکئی

حکومت گلی کوچوں کی تعمیر کے بجائے انسانی جانوں کے بچاؤں کیلئے اقدامات اٹھا ...

مردان(بیورورپورٹ)صوبائی وزیر صحت شہرام خان ترکئی نے کہا ہے کہ صحت کی سہولتوں میں کمی کو پورا کرنے کیلئے ای وی اے حکومت کی بھر پور مدد کررہی ہے۔موجودہ حکومت نے ایل ایچ ڈبلیوز کی تنخواہوں میں چھ ہزار روپے اضافہ کردیا ہے۔ وہ مردان میں ای وی اے کے زیر اہتمام پائلٹ پراجیکٹ کے ذریعے شروع کی جانیوالی کمپئین کے موقع پر منعقدہ اجلاس سے خطاب کررہے تھے۔ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر مردان ڈاکٹر حبیب خٹک ، ڈائریکٹر کمیونٹی ایمپاورمنٹ ڈاکٹر جویریا سواتی، ڈائریکٹر مانیٹرنگ اینڈ ایوالویشن ڈاکٹر عصمت اللہ ، منیجر خیبر پختونخوا فاروق خان ، ڈاکٹر شندانہ اور نے بھی اس موقع پر خطاب کیا۔ شہرام خان ترکئی نے کہا کہ حکومت گلی کوچوں کی تعمیر کی بجائے قیمتی انسانی جانوں کے بچاؤ کے لئے اقدامات اٹھا رہی ہے ۔انہوں نے کہا کہ حاملہ خواتین کو مڈوائف یا سرکاری مراکز صحت سے معائنہ کرانیکی صورت میں فی معائنہ 300روپے ، ڈیلیوری کرانے کی صورت میں 1000روپے اور بچے کی پیدائش کے 42روز کے اندر معائنہ کی صور ت میں 500روپے مالی امداددی جائیگی۔

مزید : کراچی صفحہ اول