صوبے کے تمام علاقائی ثقافتوں کو مناسب پلیٹ فارم پر یکجا کرنے کی ضرورت ہے :میاں جمشید الدین

صوبے کے تمام علاقائی ثقافتوں کو مناسب پلیٹ فارم پر یکجا کرنے کی ضرورت ہے ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


پشاور( سٹاف رپورٹر)خیبر پختونخوا کے وزیر برائے ایکسائز و ٹیکسیشن اور انسداد منشیات میاں جمشید الدین کاکا خیل نے کہا ہے کہ کوئی بھی معاشرہ اپنے اندر موجودہ ثقافتوں ہی سے پہچانا جاتا ہے اسی لئے موجودہ صوبائی حکومت کی کوشش ہے کہ صوبے کی تمام علاقائی ثقافتوں کو یکجا کرکے ایک مناسب پلیٹ فارم پر اجا گرکیا جائے تاکہ پوری دنیا ہمارے صوبے کی تمام ثقافتوں سے روشناس ہو۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے منگل کی رات ایڈورڈز کالج پشاور میں منعقدہ کلچر نائٹ سے بحیثیت مہمان خصوصی خطاب کرتے ہوئے کیا۔ایڈورڈز کالج کے پرنسپل پروفیسر ڈاکٹر نےئر فواد نے خطبہ استقبالیہ پیش کرتے ہوئے کلچر نائٹ کے انعقاد کے اغراض و مقاصدپر روشنی ڈالی۔صوبائی وزیر نے نصابی سرگرمیوں کے ساتھ ساتھ اس طرح کی ہم نصابی سرگرمیاں بھی نوجوان نسل کی ذہنی نشو و نما کیلئے انتہائی ضروری ہیں اور پاکستان تحریک انصاف کی حکومت ایسی سرگرمیوں کی نہ صرف حوصلہ افزائی کرتی ہے بلکہ ہر ممکن سر پرستی بھی فراہم کرے گی۔انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی کی حکومت صوبے کے نوجوانوں کی صلاحیتوں کو فروغ دینے کیلئے مختلف اقدامات اٹھا رہی ہے اور حال ہی میں حکومت نے یوتھ پالیسی کا اعلان کیا ہے جس میں نوجوانوں کی صلاحیتوں کو نکھارنے اور ان صلاحیتوں کو ملک کی ترقی کیلئے کارآمد بنانے کیلئے کئی ایک اقدامات شامل ہیں۔ صوبائی حکومت صوبے کے تمام شہروں بشمول ضلع و تحصیل سطح پر کھیلوں کے میدان قائم کر رہی ہے جس سے نوجوان استفادہ حاصل کر کے اپنا اور صوبے کا نام روشن کر سکیں گے۔آخر میں انہوں نے کالج کے پرنسپل اورر انتظامیہ کو کامیاب کلچر کے انعقاد پر مبارکباد پیش کیا۔