میڈیاہاؤسزحملہ کیس،2ملزمان کی درخواست ضمانت پر فیصلہ محفوظ
کراچی (اسٹاف رپورٹر)انسدا د دہشت گردی کی خصوصی عدالت نے ملک مخالف تقریر اور میڈیاہاؤسز پر حملے میں ملوث 2ملزمان کی درخواست ضمانت پر فیصلہ محفوظ کرلیا ہے ۔بدھ کو انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت میں ملک مخالف تقاریر اور میڈیا ہاؤسز پر حملے سے متعلق کیس کی سماعت ہوئی ۔عدالت ملزمان حسن عالم اور فیصل کی درخواست ضمانت پر دلائل مکمل ہونے کے بعد فیصلہ محفوظ کرتے ہوئے سماعت 15دسمبر تک ملتوی کردی ہے ۔