پاناما لیکس پر نواز شریف کو کچھ نہیں ہوگا ، الٰہی بخش سومرو

پاناما لیکس پر نواز شریف کو کچھ نہیں ہوگا ، الٰہی بخش سومرو

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


جیکب آباد(خصوصی نامہ نگار) سابق اسپیکر قومی اسمبلی و بزرگ سیاستدان الٰہی بخش سومرو نے کہا ہے کہ پاناما لیکس پر نواز شریف کو کچھ نہیں ہوگا آہستہ آہستہ ساری باتیں صاف ہوتی جائیں گی، عمران خان کی سیاست پارلیمانی نہیں فیصلے پارلیمنٹ میں ہوتے ہیں سڑکوں پر نہیں، انڈیا پاکستانی فوج کا مقابلہ نہیں کرسکتا ،پاک بھارت جنگ کا کوئی امکان نہیں،موجودہ آرمی چیف سابقہ چیف کی پالیسی کو جاری رکھیں گے،اچھی بات ہے کہ وہ اپنی ملازمت پوری کرنے کے بعد واپس چلے گئے ہیں۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے ڈسٹرکٹ پریس کلب جیکب آباد میں منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔اس موقع پر ڈسٹرکٹ پریس کلب کے صدر عبدالرحمن آفریدی،چیئرمین حاکم علی ایری ، زاہد حسین رند ، آصف علی بھٹی، محمد اسلم گولو، محمد موسیٰ چانڈیو، ذوالفقار اچکزئی، ایم ڈی عمرانی، عبدالسمیع سومرو، نین بھٹی، جاوید سومرو، صدیق ٹالانی، فضل پٹھان، یحی گھنیو، عبدالقادر کھوسو ودیگر موجود تھے، الٰہی بخش سومرو نے مزید کہا کہ پانامہ لیکس پر نواز شریف کو کچھ نہیں ہوگا آہستہ آہستہ سب باتیں صاف ہوتی جائیں گی سابقہ آرمی چیف جنرل راحیل شریف اچھے انسان تھے موجودہ آرمی چیف ان کی پالیسیوں کو جاری رکھیں گے اور غلط کام کرنے نہیں دینگے، انہوں نے کہا کہ ملازمت میں توسیع لازمی نہیں یہ توسیع دینے والے پر منحصر ہے نہ جانا بھی غلط بات ہے گورنر سندھ ساڑھے بارہ سال رہے میعاد پوری ہونے کے بعد چلے جانا اصولی ہے اپنے معیاد کی عزت کرنا اچھی بات ہے اور یہ نظام کی عزت ہے ،ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ مودی کی گیدڑ بھبکیوں سے کچھ نہیں ہوگا ہماری فوج کا انڈیا مقابلہ نہیں کرسکتا پوری دنیا میں پاک فوج کی صلاحیتوں کی معترف ہے ،انہوں نے کہا کہ عمران خان سیاستدان نہیں ان کی سیاست پارلیمانی نہیں سڑکیں بند کرنے سے حکومتیں نہیں جاتی فیصلے پارلیمنٹ میں ہوتے ہیں ان کا طریقہ غیر جمہوری ہے راستے بند کرنے سے کسی کو گھر نہیں بھیجا جاسکتا تبدیلی کے لیے پارلیمنٹ موجود ہے ،انہوں نے کہا کہ ملک کی سب سے بڑی کمزوری کرپشن ہے جس کو ختم کرنے کی ضرورت ہے کرپشن کے خاتمے کے بغیر ملک کی ترقی ممکن نہیں جب تک کرپشن کو ختم نہیں کیا جائے گا عوام کے بنیادی مسائل حل نہیں ہونگے، انہوں نے کہا کہ کرپشن کا خاتمہ تب ممکن ہے جب عوام میں شعور آئے گا ،الٰہی بخش سومرو کا کہنا تھا کہ کراچی حکومت کے کنٹرول میں نہیں کراچی کے حالات کو بہتر کرنے کے لیے حکومت کو اپنی رٹ قائم کرنا ہوگی۔