مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج کی موجودگی اقوام متحدہ کی قرار داد پر عملدرآمد میں رکاوٹ ہے :پاکستان

مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج کی موجودگی اقوام متحدہ کی قرار داد پر عملدرآمد ...

اسلام آباد (این این آئی)دفترخارجہ کے ترجمان نفیس زکریا نے کہا ہے کہ بھارت نے پاکستان کے تحفظات کے باوجود مقبوضہ کشمیر میں دس لاکھ سے زائد فوج تعینات کررکھی ہے جو دنیا کے کسی بھی علاقے میں تعینات سب سے زیادہ فوج ہے۔ بڑے پیمانے پر بھارتی فوج کی موجودگی اقوام متحدہ کی قرارداد پرعملدرآمد میں رکاوٹ ہے۔ایک انٹرویو میں ترجمان دفترخارجہ نفیس زکریا نے کہا کہ پاکستان بھارت میں ہونے والی ہارٹ آف ایشیا کانفرنس میں اس لئے شرکت کررہاہے کیونکہ یہ کانفرنس افغانستان سے متعلق ہے۔ پاکستان افغانستان میں امن اور استحکام پر پختہ یقین رکھتا ہے، جبکہ افغانستان میں امن علاقائی استحکام کیلئے ناگزیر ہے۔دفتر خارجہ کے ترجمان نے کہا کہ مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج گزشتہ چار ماہ سے بے گناہ لوگوں کو شہید اوربنیادی انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیاں کررہی ہے۔ انہوں نے کہاکہ بھارت پر زوردیا ہے کہ وہ مقبوضہ کشمیر میں خون ریزی کا سلسلہ فوری طور پر بند کرے ٗپاکستان بھارت کے ساتھ ہر تصفیہ طلب مسئلے کے پرامن حل پر یقین رکھتا ہے۔نفیس زکریا نے کہاکہ اقوام متحدہ سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ کشمیر کے مسئلے پر پرامن حل کیلئے اپنا کردار ادا کرے۔اقوام متحدہ کی ذمہ داری بھی ہے کہ وہ اپنی قرار داد پرعملدرآمد کرائے۔

مزید : راولپنڈی صفحہ آخر

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...