پیپلزپارٹی نے عوام کی سب سے زیادہ خدمت کی ،سلیم مانڈوی والا

پیپلزپارٹی نے عوام کی سب سے زیادہ خدمت کی ،سلیم مانڈوی والا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


کراچی (اسٹاف رپورٹر)سینیٹر سلیم مانڈوی والانے پیپلزپارٹی کے یوم تاسیس میں شرکت کرنے والے کارکنوں کو مبارک باد پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ شہید ذوالفقار علی بھٹو نے 30 نومبر 1967 کو پاکستان کے غریب عوام کے لیے پیپلزپارٹی کی بنیاد رکھی تھی۔پیپلزپارٹی نے پاکستان کے عوام کی سب سے زیادہ خدمت کی ہے ۔ ذوالفقار علی بھٹو نے پاکستان کو نیو کلیئر طاقت بنایا ۔ شہید محترمہ بے نظیر بھٹو نے پاکستان میں جمہوریت کے لیے اپنی زندگی قربان کی ۔ صدر آصف علی زرداری نے ملک کو پاک چین اقتصادی راہداری کا تحفہ دیا سینیٹر سلیم مانڈوی والا نے کہا ہے کہ بلاول بھٹو زرداری کے پاس ذوالفقار علی بھٹو اور بے نظیر بھٹو کا وژن ہے۔بلاول بھٹو زرداری پاکستان کے عوام کے لیے روشن امید ہیں۔ پاکستا ن کے ترقی پسند لوگوں کے لیے پیپلزپارٹی ہی واحد آپشن ہے ۔سینیٹر سلیم مانڈوی ولا کا کہنا ہے کہ ملک میں بادشاہت کے خلاف پیپلزپارٹی کی جدو جہد جاری ہے ۔وہ دن دور نہیں جب اس ملک کے عوام کو حقیقی جمہوریت دیکھنے کو ملے گی ۔ 2018 میں پیپلزپارٹی چاروں صوبوں میں اپنی حکومت قائم کرے گی سینیٹر سلیم مانڈوی والا نے کہا کہ پاکستان کے عوام جمہوریت کے نام پر کی گئی بادشاہت کو مسترد کررہے ہیں۔ جمہوریت ہی پیپلزپارٹی کی سیاست ہے اور طاقت کا سرچشمہ پاکستان کے عوام ہیں ۔ سینیٹر سلیم مانڈوی والا نے کہا کہ پیپلزپارٹی کے خلاف شروع سے سازشیں کی جاتی رہی ہیں۔پیپلزپارٹی کے کارکنوں نے جمہوریت کے لیے جیلیں کاٹیں اور کوڑے کھائے ۔ پیپلزپارٹی کے کارکنوں کی قربانیاں رائیگاں نہیں جائیں گی۔