وزیراعظم کو صرف ارکان پارلیمنٹ کی تنگدستی کی فکر ہے،حلیم عادل شیخ
کراچی (اسٹاف رپورٹر)تحریک انصاف کے رہنما حلیم عادل شیخ نے کہاہے کہ وزیراعظم کو صرف ارکان پارلیمنٹ کی تنگدستی کی فکر ہے ،وزیراعظم عوام کے خون پسینے کی کمائی سے چلنے والے سرکاری خزانے کو اپنے خاندان کی زاتی ملکیت سمجھتے ہیں، ارکان پارلیمنٹ کی تنخواہوں میں ڈیڈھ سو فیصد اضافہ کرنے والے ان چند سو لوگوں کو ہی پاکستان سمجھتے ہیں ،حکمران سمجھتے ہیں کہ مزدور 12ہزار کی تنخواہ لیکر عیاشی کے ساتھ مہینہ گزار تاہے ،ان خیالات کااظہار انہوں نے عادل ہاوس سے جاری بیان میں کیا،حلیم عادل شیخ نے کہاکہ اسوقت جہاں بھی چلیں جائیں غریب آدمی صاف پانی اورصحت کی بنیادی سہولیات کو تر س رہاہے ، جبکہ مسلسل لوٹ مار کے شوقین وزیراعظم خود کو اور اپنے خاندان والوں کو ہر حالت میں احتساب سے بچانا چاہتے ہیں جبکہ قوم کی آخری امید کا دارومدار عدالت کے فیصلے پر ہے۔انہوں نے کہاکہ کرپٹ حکمرانوں پر مشتمل حکومت بچانے کے لیے پیپلزپارٹی نے ساڑھے تین سال حکومت کا بھرپور ساتھ دیا،لوٹ مار اور کرپشن میں نواز لیگ اور پیپلزپارٹی جنم جنم کے ساتھی ہیں ،حلیم عادل شیخ نے کہاکہ خود کو احتساب سے بچانے کے لیے حکومت اس وقت 24ویں ترمیم کا سہارالینا چاہتی ہے مگر تحریک انصاف حکومت کی اس خواہش کو کسی حال میں پورا نہیں ہونے دیگی کیونکہ حکومت کی یہ چال صرف اور صرف زاتی مفادات کی تکمیل سے بڑھ کر کچھ نہیں ہے جبکہ ان کے چمچے ان کے خاندان کے تحفظ کے لیے دن رات ٹی وی چینلوں پر بیٹھ کر جھوٹ پر جھوٹ بول رہے ہیں تاکہ کسی نہ کسی طرح سے مغل خاندان کو احتساب سے بچا کرکرپشن کے پیسے کا تحفظ کرلیا جائے ۔