این بی پی کی قانونی راستوں سے رقم بھیجنے والوں کیلئے انعامات کی تقسیم

این بی پی کی قانونی راستوں سے رقم بھیجنے والوں کیلئے انعامات کی تقسیم

کراچی (پ ر)نیشنل بینک آف پاکستان نے اپنے ان کسٹمرز میں انعام تقسیم کیے جنہوں نے اپنی ریمیٹینسز کی رقوم وصول کرنے کے لیے نیشنل بینک آف پاکستان کی خدمات استعمال کیں۔تقسیمِ انعامات کی تقریب منگل 29نومبر2016ء کولاہور کے ایک فائیواسٹار ہوٹل میں منعقد ہوئی جہاں انعامات جیتنے والے خوش نصیبوں میں موٹربائیکس،LCDٹی ویز، گولڈ بارز، لیپ ٹاپ کمپیوٹرز اور متعدد دیگر تحائف تقسیم کیے گئے ۔یہ تقسیمِ انعامات کی ان بہت سی تقریبات میں سے پہلی تھی جونیشنل بینک آف پاکستان اپنے دیرینہ کسٹمرز کو انعامات سے نوازنے کے لیے متعدد علاقوں میں منعقد کی جائیں گی۔ تقریب کے دوران نیشنل بینک آف پاکستان کے ہیڈ آف ریمیٹینس بزنس ایس ایچ ارتضیٰ کاظمی نے نیشنل بینک آف پاکستان کے ذریعے اپنی ریمیٹینسز وصول کرنے پر کسٹمرز کا شکریہ ادا کیا اور قانونی راستوں سے ہوم ریمیٹینسز بھیجنے کی اہمیت پر زور دیا۔ انہوں نے مزید کہا کہ اسٹیٹ بینک آف پاکستان میںPRIکی معاونت اور پاکستان میں بینکوں کی محنت کی بدولت 2015-2016میں پاکستان کی ریمیٹینسز20ارب ڈالر تک بڑھ چکی ہیں اور ابھی مزید اضافے کی گنجائش موجود ہے۔ انہوں نے دنیا بھرمیں بینکوں اور ایکسچینج کمپنیوں کے ساتھ تعلق استوار کرنے کے ذریعے پاکستان میں اپنے کسٹمرز کی سہولت کے لیے اٹھائے جانے والے نیشنل بینک آف پاکستان کے اقدامات پر روشنی ڈالی، تاکہ ریمیٹینسز چند منٹ کے اندر پاکستان میں باآسانی وصول کی جاسکیں۔انہوں نے کہا کہ نیشنل بینک آف پاکستان آئندہ سال میں ریمیٹیسنز بزنس میں بطورمارکیٹ لیڈر اپنی پوزیشن بنانے کی تیاری کررہاہے۔ اس تقریب کے دوران لاہور میں نیشنل بینک آف پاکستان کی ریمیٹینس تقسیم کرنے والی تین سرفہرست برانچوں کو بھی نیشنل بینک آف پاکستان کے ریجنل ہیڈ لاہور، طارق ظفر اقبال کی طرف سے شیلڈزسے نوازا گیا۔ طارق ظفر اقبال نے بھی کسٹمرز کا شکریہ ادا کیا اورانہیں نیشنل بینک آف پاکستان کی تمام برانچوں میں بے مثال خدمات کی فراہمی کا یقین دلایا۔

مزید : راولپنڈی صفحہ آخر