بیماریوں کی روک تھام کے جامع پروگرام پر عمل پیرا ہیں،خواجہ عمران نذیر

بیماریوں کی روک تھام کے جامع پروگرام پر عمل پیرا ہیں،خواجہ عمران نذیر

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور( جنرل رپورٹر)صوبائی وزیر پرائمری و سکینڈری ہیلتھ خواجہ عمران نذیر نے کہا ہے کہ حکومت بیماریوں کی روک تھام کے جامع پروگرام پر عمل پیرا ہے اور اربوں روپے اس منصوبے پرخرچ کئے جا رہے ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ حکومت پنجاب پنجاب ایڈز کنٹرول پروگرام کے لئے 2010 سے مکمل فنڈنگ کر رہی ہے جبکہ پہلے 80 فیصد فنڈ ورلڈ بنک قرضے کی شکل میں مہیا کر رہا تھا ۔خواجہ عمران نذیر نے کہا کہ صوبے میں ایڈز جیسی مہلک بیماری کا پتہ چلانے اور مریضوں کے علاج کے منصوبے پر عمل ہو رہا ہے جس کے لئے 9 مشاورتی سنٹر ، 13تشخیصی مراکز کام کر رہے ہیں جہاں علاج معالجے کے علاوہ ایڈز سے متاثرہ ماں سے بچے کو بیماری کی منتقلی کی روک تھام کے لئے تمام سہولیات مہیا کی جا رہی ہیں ۔پنجاب واحد صوبہ ہے جس کا ایڈز کے لئے پی سی ون سال 2019 تک منظو رشدہ ہے۔انہوں نے ان خیالات کا اظہار مقامی ہوٹل میں ورلڈ ایڈز ڈے کے حوالے سے پنجاب ایڈز کنٹرول پروگرام(PACP) کے زیر اہتمام ایک سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔خواجہ عمران نذیر نے اس موقع پر کہا کہ بیماری سے متاثرہ افراد کا ڈیٹا بنک تیار کرنے کے لئے حال ہی میں بابو صابو کے مقام پر ٹرک سٹینڈ پر ڈرائیوروں کی بلڈ سکریننگ کا آغاز کر دیا گیا ہے ۔ تقریب سے پنجاب ایڈز کنٹرول پروگرام کے پراجیکٹ ڈائریکٹر ڈاکٹر عدنان ظفر نے بھی خطاب کیا اور پروگرام کی افادیت پر روشنی ڈالی ۔ تقریب کے اختتام پر صوبائی وزیر نے ایڈ ز سے متاثرہ بچوں میں تحائف بھی تقسیم کئے ۔
بیماریاں،روک تھام