میزان بینک اور شریعہ ریسرچ اکیڈمی کے درمیان معاہدہ

میزان بینک اور شریعہ ریسرچ اکیڈمی کے درمیان معاہدہ

کراچی (اکنامک رپورٹر) میزان بینک نے حال ہی میں بین الاقوامی شریعہ ریسرچ اکیڈمی کے ساتھ کثیرجہتی یادداشت پردستخط کئے ہیں۔ جس کے تحت مشترکہ طور پر اسلامی فنانس کے میدان میں باہمی تعاون کے ذریعے اسلامی فنانس کے کردار کو وسعت دی جائے گی۔اس مفاہمتی یادداشت کے مطابق دونوں ادارے مشترکہ تعاون جن میں شریعت کی مشاورتی خدمات کی فراہمی بھی شامل ہے کے انتظام پر کام کریں گے۔ جو اسلامی مالیاتی منڈیوں کیلئے متعلقہ ہدایات اور قواعد وضوابط کی ضروریات کو پورا کرے گا۔میزان بینک اسلامی بینکاری کی صنعت کو درپیش چیلنجزکے حل کیلئے تکنیکی مدد فراہم کرنے کے ساتھ ساتھ صلاحیت کی تعمیراور اسلامی بینکاری کے حوالے سے تفصیلی آگاہی اور ٹریننگ فراہم کرے گا۔یہ جامع مفاہمتی یادداشت شریعہ اور اسلامک فنانس کے شعبے میں تحقیق کیلئے ایک واضع روڈمیپ کا تعین کرے گا۔جس سے تحقیق اور تربیت کے بہترین طریقوں کے تبادلے میں سہولت حاصل ہوگی۔میزان بینک اس حوالے سے سیمینارز، کانفرنس، ورکشاپس اور مختصر مدت کے کورسز کی خدمات بھی فراہم کرے گا۔اس موقع پر میزان بینک کے صدر عرفان صدیقی نے کہا کہ یہ مفاہمتی یادداشت اسلامی مالیاتی چینلنجوں سے نمٹنے کیلئے اور اسلامی بینکنگ کی مصنوعات اور خدمات کی بڑھتی ہوئی مانگ کو پورا کرنے کیلئے اہم کردار ادا کرے گی۔میزان بینک شریعت کے مطابق اسلامی فنانس کی صنعت کو فروغ دینے کیلئے مصروفِ عمل ہے۔

مزید : راولپنڈی صفحہ آخر

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...