بچوں کے حقوق کیلئے معاشرے کو کرداراداکرنا ہوگا،ناہیدہ عباسی

بچوں کے حقوق کیلئے معاشرے کو کرداراداکرنا ہوگا،ناہیدہ عباسی

چکوال(ڈسٹرکٹ رپورٹر)بچو ں اور بچیو ں کے حقوق کے تحفظ کے لئے معا شرے کو کردا ر ادا کر نا ہو گا جس میں اُن کی تخلیقی صلا حیتو ں کو اُ جا گر کر نے میں مدد ملے گی۔نا ھیدہ عبا سی ریجنل منیجر پودأ۔ ماہ نومبرمیں ادارہ پودا نے 20نومبر بچوں،بچیوں کے حقوق کے عالمی دن کو مد نظر رکھتے ہوئے ضلع چکوال کے دیہی علاقوں میں بچوں و بچیوں کے تحفظ کے لیے آگاہی مہم چلائی اس آگاہی مہم کے دوران 8 نشستوں کا انعقاد (8نومبر اقبال ڈے10 ،11 ،18 ،19،20،25اور 28نومبر )کو کیا جس میں چکوال کے دیہی علاقوں کرہن ،ڈہوک بودلے شاہ،ناڑہ مغلاں ،ڈہوک سرخرو،خانقاہ،موغلہ سے120بچوں اور بچیوں کو تحفظ جو کہ ہر بچے ،بچی کا بنیادی حق ہے پر آگاہی دی گئی جس کا مقصدبچوں اور بچیوں کو اُ ن کے حقو ق کی آ گا ہی دینا تھا ۔ اس آگاہی مہم کے دوران اب تک ضلع چکوال کے 6 دیہاتوں میں دیہی بچوں ،بچیوں اور نوجوانوں پر مشتمل گروپ تیار کیے گئے اور 8نشستوں کے دوران بچوں کو مختلف( کہانیوں ، ڈرائینگ کھیلوں ،اور سوالات و جوابات) کے زریعے بچوں کو اس قابل بنایا گیا کہ وہ کیسے خطرات کو محسوس کرتے ہوئے اپنی حفاظت کر سکتے ہیں ۔بچوں کو یہ سکھایا گیا کہ اگر کوئی رشتہ دار ،دوست ،اجنبی ان کے جسم تک رسائی چاہے تو نہ کریں ،بھاگ جائیں اور اپنے والدین اور گھر کے دیگر افراد کو فوراً آگاہ کرے پودا کی اس آگاہی مہم کے دوران یہ معلومات نہ صرف بچوں بلکہ والدین کو بھی دی گئی کہ وہ اپنے بچوں کے ساتھ دوستانہ ماحول رکھے تا کہ بچے والدین کو اپنے مسائل پر اعتماد طریقے سے بتا سکے ۔پودا کی اس آگاہی مہم کے دوران والدین کو ذمہ دار کیا گیا کہ وہ گھر سے باہر بچوں کی سرگرمیوں پر نظر رکھیں کیونکہ بچوں اور والدین کے درمیاں مضبوط رابطے ہی بچوں کو تشدد سے پاک ماحول اور منشیات جیسی سرگرمیوں سے دور رکھنے میں مدد گار ثابت ہوں گا

مزید : راولپنڈی صفحہ آخر

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...