ن لیگی رہنماؤں کا راجہ ظفرالحق کی ہمشیرہ کے انتقال پر اظہار تعزیت
اسلام آباد(سٹاف رپورٹر)پاکستان مسلم لیگ(ن)کے مرکزی رہنماوپاکستان متروکہ املاک کے چیئرمین محمد صدیق الفاروق اورسینیٹربیگم نزہت صادق، پاکستان مسلم لیگ(ن) اوورسیز کے جنرل سیکرٹری شیخ قیصر محمود،پاکستان مسلم لیگ(ن)اسلام آباد کی سنیئررہنما بیگم شاہدہ قدیر اور پاکستان مسلم لیگ(ن)اسلام آباد لیبرونگ کے صدر راجہ سفیر نے قائد ایوان سینیٹ وپاکستان مسلم لیگ(ن) کے چیئرمین و سینیٹر راجہ ظفرالحق کی ہمشیرہ کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔مسلم لیگی رہنماؤں نے اللہ تبارک تعالیٰ سے مرحومہ کوجنت الفردوس میں جگہ عطا فرمائے اور لواحقین کو یہ صدمہ برداشت کرنے کی توفیق عطافرمائے،آمین۔یاد رہے کہ مرحومہ کی نماز جنازہ بدھ کواُن کے آباؤں گاؤں مٹور میں2بجے ادا کی گئی ۔