کارسرکار میں مداخلت کے مقدمہ میں فرارملزم کو اشتہاری قراردینے کی کاروائی کاآغاز

کارسرکار میں مداخلت کے مقدمہ میں فرارملزم کو اشتہاری قراردینے کی کاروائی ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


راولپنڈی(نیوز رپورٹر)انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت نے پولیس حراست سے ملزم چھڑانے اور کار سرکار میں مداخلت کرنے کے مقدمہ میں فرار ملزم کو اشتہاری قرار دینے کی کارروائی کا آغاز کر دیا اور آئندہ تاریخ پیشی پر رپورٹ پیش کرنے کا حکم دے دیا، گزشتہ روز عدالت نے تھانہ روات میں درج پولیس حراست سے ملزمان چھڑانے کے کیس کی سماعت شروع کی تو بتایا گیا کہ اس مقدمہ میں ایک ملزم ابھی گرفتار نہیں ہوا جو فرار ہے عدالت نے ملزم کو اشتہاری قرار دینے کی کارروائی کا آغاز کرتے ہوئے پولیس کو احکامات دیئے کہ آئندہ تاریخ پیشی پر ملزم کے متعلق رپورٹ پیش کیا جائے، ملزم کے خلاف پولیس نے پولیس مزاحمت کرتے ہوئے ملزم چھڑانے کا مقدمہ درج کیا۔