سانحہ راجہ بازار مقدمہ کے ملزم کا چالان آئندہ تاریخ پیشی پر طلب

سانحہ راجہ بازار مقدمہ کے ملزم کا چالان آئندہ تاریخ پیشی پر طلب

راولپنڈی(نیوز رپورٹر)انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت نے سانحہ راجہ بازار کے مقدمہ کے ملزم کا چالان آئندہ تاریخ پیشی پر طلب کرلیا اور کالعدم تنظیم کے پمفلٹ تقسیم کرنے کے مقدمہ میں ملزم کی درخواست ضمانت منظور کرلی،گزشتہ روز عدالت نے سانحہ راجہ بازار کیس کی سماعت شروع کی تو بتایا گیا کہ ایک ملزم ضمیر حسین جو بعد میں گرفتار ہوا تھا کا چالان ابھی تک جمع نہیں کرایا گیا، عدالت نے پولیس کو ہدایات دیں کہ آئندہ تاریخ پیشی پر چالان ہرصورت جمع کرایا جائے اور سماعت 7دسمبر تک ملتوی کر دی، ملزم کے خلاف تھانہ گنج منڈی پولیس نے مقدمہ درج کیا، عدالت نے تھانہ سی ٹی ڈی میں درج کالعدم تنظیم کے پمفلٹ تقسیم کرنے کے مقدمہ میں ملوث ملزم شکیل احمد کی درخواست ضمانت منظور کرلی اور ایک لاکھ کے مچلکے داخل کرانے کا حکم دیا،ملزم کے خلاف سی ٹی ڈی حکام نے کالعدم تنظیم کے پمفلٹ تقسیم کرتے ہوئے مقدمہ درج کیا۔

مزید : راولپنڈی صفحہ آخر

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...