اغوا کے مقدمہ میں ملوث ملزم بیرون ملک فرار،دائمی وارنٹ جاری

اغوا کے مقدمہ میں ملوث ملزم بیرون ملک فرار،دائمی وارنٹ جاری

راولپنڈی(نیوز رپورٹر)اغواء کے مقدمہ میں ملزم کے بیرون ملک فرار ہونے پر دائمی وارنٹ گرفتار ی جاری کر دیئے گئے، گزشتہ روز انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت نے تھانہ بنی میں درج اغواء برائے تاوان کے مقدمہ میں ملوث ملزم محمد خلیل کیس کی سماعت شروع کی تو پولیس نے رپورٹ پیش کی کہ ملزم گرفتار نہیں ہو سکا ابھی تک فرار جو بیرون ملک چلا گیا ہے ، عدالت نے ملزم کے دائمی وارنٹ گرفتاری جارکردیئے، ملزم کے خلاف پولیس نے شہری کو اغواء کے اس کے لواحقین سے تاوان طلب کرنے پر مقدمہ درج کیا۔

مزید : راولپنڈی صفحہ آخر