چین میں بلیوں کا گوشت فروخت کیا جانے لگا

چین میں بلیوں کا گوشت فروخت کیا جانے لگا
 چین میں بلیوں کا گوشت فروخت کیا جانے لگا

روزنامہ پاکستان کی اینڈرائیڈ موبائل ایپ ڈاؤن لوڈ کرنے کے لیے یہاں کلک کریں۔

بیجنگ(مانیٹرنگ ڈیسک) جنوب مغربی چین میں خرگوش کے نام پر بلیوں کا گوشت فروخت کرنے کا انکشاف ہوا ہے، مقامی اخبار کی جانب سے کی جانے والی تحقیقات میں یہ بات منظر عام پر آئی ہے کہ گلیوں اور سڑکوں پر پھرنے والی آوارہ بلیوں کو پکڑ کر پنجرے میں ڈال کر لے جایا جاتا ہے اور بعد میں انہیں کاٹ کر اسے خرگوش کا گوشت بتا کر بیچ دیا جاتا ہے۔ ان بلیوں کو پکڑنے والے افراد اپنا تعلق جانوروں کو تحفظ فراہم کرنے والی تنظیم سے بتاتے ہیں۔واقعہ کے منظر عام پر آنے کے بعد انتظامیہ نے کارروائی کے دوران اس کام میں ملوث مذبح خانے کو بند کردیا جب کہ بلیاں پکڑ کر کاٹنے والے شخص کی تلاش کے لیے چھاپے مارنا شروع کردیے ہیں۔ دوسری جانب اہل علاقہ کا کہنا ہے کہ مشتبہ شخص کے گھر میں بلیوں کی بڑی تعداد موجود ہے اور وہ سڑکوں اور گلیوں میں پھرنے والی بلیوں کو تحفظ فراہم کرنے کے نام پر گھر لے آتا ہے۔

مزید : راولپنڈی صفحہ آخر