ایساسمندر جس میں نہانے سے دل اور سینے کی بیماریوں کا علاج ہوجاتا ہے

ایساسمندر جس میں نہانے سے دل اور سینے کی بیماریوں کا علاج ہوجاتا ہے
 ایساسمندر جس میں نہانے سے دل اور سینے کی بیماریوں کا علاج ہوجاتا ہے

روزنامہ پاکستان کی اینڈرائیڈ موبائل ایپ ڈاؤن لوڈ کرنے کے لیے یہاں کلک کریں۔

اومان (نیوز ڈیسک) اردن، شام اور فلسطین کے سنگم پر واقع سمندر ’’بحیرہ مردار‘‘کی ہر بات ہی ایسی نرالی ہے کہ سن کر انسان حیران رہ جاتا ہے۔حیرت انگیز طاقتوں کے حامل اس سمندر کا پانی غیرمعمولی حد تک نمکین ہے اور اس کی انتہائی زیادہ کثافت کی وجہ سے چیزیں اس میں ڈوبتی نہیں ہیں۔ یہاں آنے والے لوگ سمندر میں کودتے ہیں اور پانی میں ڈوبنے کی بجائے اس کی سطح پر معلق نظر آتے ہیں۔ قدیم زمانے سے ہی اس سمندر کے پانی کو طرح طرح کی بیماریوں کا علاج تصور کیا جاتا ہے۔ دنیا بھر سے یہاں آنے والے لوگ یقین رکھتے ہیں کہ اس سمندر میں ڈبکی لگانے سے دل اور پھیپھڑوں کی بیماری سے نجات مل جاتی ہے۔ لوگ دیگر متعدد قسم کی بیماریوں کے علاج کے لئے بھی اس سمندر میں غسل کرتے ہیں۔

مزید : راولپنڈی صفحہ آخر