ماسکو،دنیا کی نایاب ترین بلی فروخت کے لیے پیش

ماسکو،دنیا کی نایاب ترین بلی فروخت کے لیے پیش
 ماسکو،دنیا کی نایاب ترین بلی فروخت کے لیے پیش

روزنامہ پاکستان کی اینڈرائیڈ موبائل ایپ ڈاؤن لوڈ کرنے کے لیے یہاں کلک کریں۔

ماسکو(مانیٹرنگ ڈیسک)دنیا کی سب سے نایاب اور مہنگی ترین بلی ’’کاراکیٹ‘‘ روس میں فروخت کے لیے پیش کردی گئی جس کی قیمت 15 لاکھ روسی روبل (23 لاکھ پاکستانی روپے) ہے۔دنیا بھر میں اس وقت ان بلیوں کی تعداد صرف 30 ہے جس کی نسل عام پالتو گھریلو بلی (ایبی سینیئن کیٹ) اور جنگلی بلی (وائلڈ کاراکیل) میں ملاپ سے تیار کی گئی ہے۔قدیم چین میں اس جنگلی بلی کو ’’شاہی تحفے‘‘ کا درجہ حاصل تھا جب کہ آج بھی اسے مہنگی پالتو بلی کے طور پر فروخت کیا جاتا ہے لیکن وائلڈ کاراکیل بعض مرتبہ خونخوار ہوجاتی ہے اور اپنے مالک ہی کو زخمی بھی کر ڈالتی ہے۔اسی بناء پر 2007 میں وائلڈ کاراکیل اور ایک عام پالتو بلی (ایبی سینیئن کیٹ) کے ملاپ سے ’’کاراکیٹ‘‘ تیار کی گئی جو اپنے لمبے نوکیلے ناخنوں، شیر جیسی غراہٹ اور بڑی جسامت سمیت اصلی کاراکیل سے مشابہت رکھتی ہے لیکن خاصی پْرامن بھی ہوتی ہے۔بہت سے خریدار ایسے بھی ہیں جو کاراکیٹ کی پیدائش سے پہلے ہی اس کا آرڈر کردیتے ہیں اور نوزائیدہ بچے کی پرورش کرتے ہیں تاکہ وہ ان سے زیادہ مانوس رہے۔

مزید : راولپنڈی صفحہ آخر