نیوزی لینڈ میں زلزلے نے 15 فٹ اونچی دیواربنا ڈالی

نیوزی لینڈ میں زلزلے نے 15 فٹ اونچی دیواربنا ڈالی
 نیوزی لینڈ میں زلزلے نے 15 فٹ اونچی دیواربنا ڈالی

کرائسٹ چرچ(مانیٹرنگ ڈیسک)نیوزی لینڈ میں حال ہی میں آنیوالے 7.8 شدت کے زلزلے کے بعد نواحی علاقے میں قدرتی طور پر بننے والی 15 فٹ اونچی دیوار نے سب کو حیران کردیا۔نیوزی لینڈ کے شہر کرائسٹ چرچ کے شمال میں 14 نومبر کو آنے والے 7.8 شدت کے زلزلے کے بعد ماہرین کی ٹیم وہاں پہنچی جہاں انہوں نے زلزلے کے بعد ہونے والی تباہی کے مناظر کا جائزہ لیا جب کہ ماہرین کو نقصان کا تخمینہ لگانے کے دوران ایک ایسی قدرتی دیوار بھی ملی جس کی اونچائی 15 فٹ تھی جسے دیکھ کر وہ حیران رہ گئے جب کہ اس دیوار کو ‘‘دیوار چین’’ کا نام بھی دیا جارہا ہے۔سائنسدانوں کا کہنا ہے کہ زلزلے کی شدت کے باعث گھڑے پڑنا اور زمین کی سطح میں ابھار آنا تشویشناک ہے جس سے یہ ثابت ہوتا ہے کہ زمین کا ایک حصہ اپنے مقام سے منتقل ہورہا ہے۔ یونیورسٹی آف کینٹبری کی ایک ٹیم نے زلزلے کے بعد زمین کی اپنی جگہ سے کھسکنے پر تحقیق شروع کردی جب کہ ٹیم میں شامل ڈاکٹر کیٹی پیڈلے کا کہنا ہے کہ زلزلے کے بعد زمین پر پڑنے والے گھڑوں کی تصاویر لے لی گئی ہیں جس سے ظاہر ہوتا ہے کہ اپنی اپنے آپ میں خود لپٹ رہی ہے اور شدید زلزلوں کے جھٹکوں سے زمین اپنا مقام تبدیل کر رہی ہے۔

مزید : راولپنڈی صفحہ آخر

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...