بٹ خیلہ ،چیئرمین بورڈ کی انٹر امتحانات کے فارم فراہم کرنے کی ہدایت

بٹ خیلہ ،چیئرمین بورڈ کی انٹر امتحانات کے فارم فراہم کرنے کی ہدایت

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


بٹ خیلہ ( بیورو رپورٹ)چیئر مین انٹر بورڈز کمیٹی خیبر پختونخوامشتاق احمد خان نے صوبہ بھر کے تعلیمی بورڈز کونجی تعلیمی اداروں کو میٹرک امتحانات 2017کیلئے جماعت نہم اور دہم کے متعلقہ فارم بلاتاخیر فراہم کرنے کی ہدایت جاری کر دی انہوں نے پرائیویٹ ایجوکیشن نیٹ ورک(PEN)خیبر پختونخوا کے نمائندہ وفد سے اپنی اہم ملاقات کے دوران وفد کے خدشات کو دور کرتے ہوئے کہاکہ ہم طلباء کے تعلیمی وقت کو ضائع نہیں ہونے دیں گے تمام بورڈ نجی تعلیمی اداروں کو میٹرک کے امتحانات کیلئے متعلقہ فارم کی بروقت ترسیل ممکن بنائیں گے کسی بھی بورڈ سے متعلق ایسی کوئی بھی شکایت پائی گئی تو فوری اس کا ازالہ کیا جائے گا ان خیالات کا اظہار گزشتہ روز انہوں نے پرائیویٹ ایجوکیشن نیٹ ورک(PEN)خیبر پختونخوا کے صدر محمد سلیم خان کی قیادت میں ملنے والے نمائندہ وفد سے اپنی بات کے دوران کیا وفد میں پرئیویٹ ایجوکیشن نیٹ ورک کے صوبائی سینئر نائب صدر امجد علی شاہ،نائب صدر خورشید احمد،اکیڈمک سیکرٹری شہر یار خان،پین مالاکنڈ کے جنرل سیکرٹری محمد زمان و دیگر بھی موجود تھے وفد نے چیئر مین انٹر بورڈز کمیٹی خیبر پختونخوامشتاق احمد خان سے اپنے ان خدشات کاا ظہار کیا کہ بعض تعلیمی بورڈ نجی تعلیمی اداروں کو میٹرک امتحانات سال2017کیلئے داخلہ فارم کے اجراء میں رکاوٹیں پیدا کر رہے ہیں جس پرچیئر مین انٹر بورڈز کمیٹی خیبر پختونخوامشتاق احمد خان نے کہا کہ ایسی کوئی بات نہیں اور نہ ہی کسی بورڈ کی جانب سے داخلہ فارم روکے جا رہے ہیں انہوں نے کہا کہ نجی تعلیمی ادارے شعبہ تعلیم میں حکومت کا بڑا بوجھ اٹھا رہے ہیں ہمارامقصد بچوں سے بروقت امتحان لینا ہے اس عمل کی راہ میں کوئی رکاوٹ نہیں آئے گی صوبے کے تمام بورڈز کو ہدایات جاری کی جارہی ہے کہ وہ نجی تعلیمی اداروں کو میٹرک امتحانات2017کیلئے داخلہ فارم کی بروقت ترسیل ممکن بنائیں تاکہ طلباء اور تعلیمی اداروں کے منتظمین کے خدشات کا ازالہ ہو پائے۔