لنڈیکوتل ڈگری کالج میں پاکستان پیپلز پارٹی کی 49واں یوم تاسیس

لنڈیکوتل ڈگری کالج میں پاکستان پیپلز پارٹی کی 49واں یوم تاسیس

خیبر ایجنسی (بیورورپورٹ) لنڈیکوتل ڈگری کالج میں پاکستان پیپلز پارٹی کی 49واں یوم تاسیس انتہائی جوش وجزبے سے منایا گیا یوم تاسیس کے موقع پرسابق فاٹا لائرز فورم کے صدر اعجاز مہمند تاج محل ایڈوکیٹ پاکستان پیپلز پارٹی خیبر ایجنسی کے صدر حضرت ولی افریدی ،غنی گل محسود،انورزیب،گل بہادر افریدی عطامحمدشینواری ،اور نہار شینواری کے علاوہ طلباء اور علاقے کے مشران نے کثیر تعداد میں شرکت کی یوم تاسیس کے منقعدہ تقریب سے خطاب کرتے ہو ئے اعجاز مہمند ایڈوکیٹ اور پاکستان پیپلز پارٹی خیبر ایجنسی کے صدر حضرت ولی افریدی نے کہا کہ پاکستان پیپلز پارٹی نے ہمیشہ کی طرح قبائلی عوام کو مشکلات سے نکالنے میں اہم کردار ادا کیا ہیں انہوں نے کہا کہ قبائلی علاقے اورخصوصی طورپر خیبر ایجنسی کے عوام زندگی کی تمام بنیادی سہولیات سے محروم ہیں جس میں پانی اور بجلی کی جیسے مسائل کی حل کرنے کی کسی نے کوشش نہیں کی جو کہ افسوس کا مقام ہیں انہوں نے کہا کہ فاٹااصلاحات کا نفاذ عنقریب ہو جائیگاقبائلی علاقوں سے تاریکی کا دور ختم ہو نے والا ہیں اور جلد ہی قبائلی عوام کو خوشخبری سنائی جائیگی انہوں نے کہا کہ فاٹا اصلاحات کے لئے چندمفاد پرست ٹولہ روکاوٹ ڈالتے ہیں جو کبھی کامیاب نہیں ہو نگے انہوں نے کہا کہ فاٹا اصلاحات کی پیپلز پارٹی بھر پور حمایت کریگی اور پیپلز پارٹی غریب قبائل کے حقوق کے لئے ہر فورم پر آواز اٹھاگی تقریب کے اخر میں پاکستان پیپلز پارٹی فاٹا کے مشران نے سیکورٹی فورسز سے مظالبہ کیا کہ لنڈیکوتل کے عوام سے پکڑی گئی نان کسٹم پیڈ گاڑیا ں جلد واپس کیا جائے اور روز گار انکے لئے روز گار کے مواقع پیدا کیا جائے

مزید : پشاورصفحہ آخر