بٹ خیلہ ،سوزوکی ٹرک کی ٹکر کے بعد گہری کھائی میں گرنے سے 5 زخمی

بٹ خیلہ ،سوزوکی ٹرک کی ٹکر کے بعد گہری کھائی میں گرنے سے 5 زخمی

بٹ خیلہ(بیورورپورٹ)مالاکنڈپاس میں ٹرک کے بریک فیل ہونے کی وجہ سے کھڑے سوزکی گاڑی کرٹکرمارکردونوں گاڑی گہری کھائی میں گرگئی پانچ افرادزخمی دوزخمیوں کوبٹ خیلہ ہسپتال سے پشاورمنتقل کردیاہسپتال انتظامیہ کی جانب سے مریضوں کوبروقت علاج معالجہ فراہم کرنے پرعوامی حلقوں کاڈی ایم ایس ڈاکٹرسراج خالدکوخراج تحسین۔تفصیلات کے مطابق گزشتہ روزمیلک پیک سے بھراٹرک لاہورسے سوات جارہاتھاکہ مالاکنڈمیں تورموڑریسٹ ہاؤس کے قریب گاڑی کے بریک فیل ہونے کی وجہ سے ٹرک نے روڈ پرکھڑے سوزوکی گاڑی کوٹکرمارکردونوں گاڑی گہری کھائی میں گرگئی جس کے نتیجے میں سوزوکی گاڑی میں سوزوکی گاڑی کے ڈرائیوراحتشام ولداخترمنیرصفیرمحمدولدمصطفی کمال اورفیصل ولدیوسف علی ساکنان پیرخیل تحصیل بٹ خیلہ اورٹرک ڈرائیورندیم ولدمحمدطفیل سکنہ چیک نمبر27ساکن فیصل آباد سمیت شدیدزخمی ہوگئے ٹرک ڈرائیورکوکنڈیکٹرسمیت بٹ خیلہ ہسپتال سے تشویشناک حالت میں پشاورریفرکردیامالاکنڈ لیویز فورس تھانہ مالاکنڈ نے ابتدائی رپورٹ درج کردی۔اطلاع ملتے ہی ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹرہسپتال بٹ خیلہ کے ڈی ایم ایس ڈاکٹرسراج خالداور ہسپتال کے عملہ نے زخمیوں کوبروقت علاج معالجہ فراہم کرنے پرعوامی حلقو ں نے ڈی ایم ایس ڈاکڑسراج خالداوران کے فوری ٹیم کوخراج تحسین پیش کرتے ہوئے توقع ظاہرکی کہ وہ ائندہ کیلئے بھی اپنی جدوجہدجاری رکھیں گے۔

مزید : پشاورصفحہ آخر

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...