سات دن قبل فائرنگ سے زخمی ہونیوالا طالب علم زندگی کی بازی ہار گیا

سات دن قبل فائرنگ سے زخمی ہونیوالا طالب علم زندگی کی بازی ہار گیا

رستم(نمائندہ پاکستان) نامعلوم وجوہات کی بناء پر سات دن قبل فائرنگ سے زخمی ہونیوالا طالب علم زندگی کی بازی ہار گیا، واقعات کے مطابق رستم کے نواحی جعفر آباد کے رہائشی گندھارا انسی ٹیوٹ سائنس اینڈ ٹیکنالوجی پشاور کے سول انجینئر نگ کے طالب علم اقبال ولد ظفر اقبال نے بخالت مجروحیت پولیس کو بتایا کہ23 نومبر کو میں اپنے گھر میں موجود تھا رات کے وقت اجمل ولد گل بہادر نے باہر سے آواز دی میں اپنے چچا کیساتھ باہر نکلا تو اجمل نے نا معلوم وجوہات کی بناء پر زبانی تکرار شروع کرلی بعد آزاں فائرنگ کردی جس سے میں شدید زخمی ہوگیا یہاں پر ایک بات واضح رہے کہ زخمی اقبال کو رستم سے ایل آر ایچ منتقل کردیا تھا جہاں پر وہ زیر علاج تھے 20لاکھ روپے پر اس کو ایک گردہ بھی لگ چکا تھا لیکن پھر بھی وہ زندگی کی بازی جیت نہیں سکا اقبال نے دوبئی سے ایف ایس سی کا امتخان پاس کیا تھا ۔۔۔

مزید : پشاورصفحہ آخر

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...