شا نگلہ میں بلدیاتی ضمنی انتخابات میں تحریک انصاف نے میدان مار لیا

شا نگلہ میں بلدیاتی ضمنی انتخابات میں تحریک انصاف نے میدان مار لیا

الپوری(ڈسٹر کٹ رپورٹر) شا نگلہ میں بلدیاتی ضمنی انتخابات میں تحریک انصاف نے میدان مار لیا ، ایک بلہ مقابلہ منتخب قرار جبکہ دو ویلج کونسلوں پر الیکشن ہوا۔ ویلج کونسل نوئے کلے بیاگلی لیلونئی میں پی ٹی آئی کے حمایت یافتہ امیدوار عمردین نے مسلم لیگ کے حمایت یافتہ امیدوار خائستہ خان کو 13ووٹوں پر ہرادیا۔ادھر ویلج کونسل دونئی رانیال میں میں محمود خان یوسف زئی نے محمداعظم کو 343ووٹوں سے شکست دیدی۔ ویلج کونسل کروڑہ میں جلال الدین بلہ مقابلہ کونسلر منتخب۔ تفصیلات کے مطابق شانگلہ میں بلدیاتی نظام کے تحت خالی ہونے والے تین نشستوں پر گزشتہ روز الیکشن ہوئے جس میں ویلج کونسل کروڑہ میں جلال الدین بلہ مقابلہ کونسلر منتخب ہوئے اس کے مقابلہ میں کوئی امیدوار نہیں تھا۔ وی سی بیاگلی لیلونئی میں پی ٹی آئی کے حمایت یافتہ امیدوار عمردین اور مسلم لیگ کے حمایت یافتہ امیدوار خائستہ خان کے درمیان کانٹادار مقابلہ ہوا اور تیرہ ووٹ کی برٹری سے عمردین کامیاب قرار دیا، ویلج کونسل نوئے کلے بیاگلی لیلونئی میں عمردین نے301جبکہ ر خائستہ خان نے294ووٹ لئے۔ویلج کونسل دونئی میں پی پی پی کے حمایت یافتہ امیدوار محمود خان یوسف زئی اور محمداعظم کے درمیان مقابہ ہوا جس میں محمود خان یوسف زئی نے 549ووٹ حاصل کئے جبکہ محمد اعظم نے 206ووٹ حاصل کئے ۔

مزید : پشاورصفحہ آخر