صوابی میں سماج دشمن عناصر کیخلاف سرچ آپریشن ،28 گرفتار
صوابی (بیوررورپورٹ) صوابی کی سرکل رزڑ میں پولیس نے سماج دشمن عناصر کے خلاف سرچ آپریشن کر کے سہولت کار سمیت 28مشتبہ افراد کو گرفتار کر لیا۔ ڈی آئی جی مردان ریجن اعجاز احمد کی ہدایات پر سماج دشمن عناصر کے خلاف ریجنل پولیس نے ڈی پی او صوابی محمد صہیب اشرف کی زیر نگرانی ڈی ایس پیز اعجاز آبازئی ،بشیر داد ،اظہار شاہ خان ،پشم گل خان کی قیادت میں تمام تر ایس ایچ اوز ضلعی پولیس ،ایلیٹ فورس،سی ٹی ڈی ،آرآر ایف سکواڈ و دیگر قانون نافذ کرنے والے سیکیورٹی اداروں نے سرکل رزڑ میں دیہہ شیخ جانہ ،شیوہ ،پرمولی ،ادینہ ،اسماعیلہ ،کالوخان ،ترکئی ،رشکئی ،مناگئی و دیگر ملحقہ حساس جگہوں بانڈہ جات میں جرائم پیشہ افراد کے خلاف سرچ آپریشن کی گئی،تمام داخلی و خارجی راستوں پر فول پروف ناکہ بندیاں کرتے ہوئے جرائم پیشہ افراد کے ٹھکانوں پر چھاپہ زنی کی گئی دوران سرچ اپریشن 9 افراد جو جرائم پیشہ افراد کو سہولیات اور امداد مہیاء کرنے ساتھ ہی 15مشتبہ افراد کو گرفتار کر لیے ،جن کے قبضے سے2پستول 1ریفل 12موبائیلز اور 1سی پی یو برآمد کرکے ملزمان کو نامعلوم جگہ کو منتقل کر لی#