پاکستان تحریک انصاف ضلع نوشہرہ کے انتخابات مکمل

پاکستان تحریک انصاف ضلع نوشہرہ کے انتخابات مکمل

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


نوشہرہ (بیورورپورٹ ) پاکستان تحریک انصاف ضلع نوشہرہ کے انتخابات مکمل ضلعی صدر ملک ابرار جنرل سیکرٹری احسان خٹک منتخب ہوگئے تفصیلات کے مطابق پاکستان تحریک انصاف ضلع نوشہرہ کا ایک اجلاس صوبائی وزیر میاں جمشید الدین کاکاخیل منعقد ہوا اجلاس میں ڈیڈک کمیٹی کے چےئر مین ادریس خٹک ،ایم این اے عمران خٹک ، ایم پی اے خلیق الرحمان ،ڈسڑکٹ نائب ناظم اشفاق احمد خان ،جان مست خان اور دیگر نے شرکت کی اجلاس میں ضلعی کابینہ کی تشکیل کے لئے متفقہ طور پر ضلعی صدارت کیلئے ملک ابرار اور جنرل سیکرٹری کیلئے احسان خٹک کا نام پیش کردیا جس کو تمام ممبران نے متفقہ طور پر منظور کر دئیے اور ملک ابرار کا بحثیت صدر اور احسان خٹک کا بحثیت جنرل سیکرٹری نوٹفیکیشن جاری کردیا اس موقع پر نو منتخب صدر ملک ابرار نے میڈیا کے ساتھ بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ پارٹی ورکرز نے مجھ پر جس اعتماد کا اظہار کیا ہے اس اعتماد کو کسی صور ت ٹھیس نہیں پہنچاوں گا اور کارکنوں سمیت عوام کی بھر پور خدمت کروں گا ۔